Unit 2 Urdu Translation of Clearing in the Sky, 11 English by AG Ahmad
Chapter No. 2
Clearing in the Sky
English Paragraph
This is the way, Jess,” said my father, pointing
with his cane across the deep valley below us. “I want to show you something,
you've not seen for many years!” “Isn't it too hot for you to do much walking?”
I wiped the streams of sweat from my face to keep them from stinging my eyes. I
didn't want to go with him. I had just finished walking a half mile uphill from
my home to his. I had carried a basket of dishes to Mom. There were two slips
in the road and I couldn't drive my car. And, I knew how hot it was. It was 97
in the shade.
Urdu Translation
یہ رہا وہ راستہ جیس میرے والد نے اپنی چھڑی سے ہماری نچلی جانب گہری وادی کے پار اشارہ کرتے ہو ئےکہا۔
میں تمھیں ایک ایسی چیز دکھانا چاہتا ہوں جو تم نے کئی سالوں سے نہیں دیکھی ہے۔کیا
آپ کے اتنا ز یادہ پیدل چلنے کے لئے یہ موسم کچھ زیادہ ہی گرم
نہیں ہے؟ میں نے اپنے چہرے سے پسینے کی دھاریں پوچھیں تا کہ وہ میری آنکھوں میں نہ
چبھیں۔ میں ان کے ساتھ نہیں جانا چاہتا تھا۔ میں نے اپنے گھر سے ان تک آنے کے لئے آدھامیل پہاڑی والی چڑھائی کا پیدل سفر ابھی ختم ہی کیا تھا۔
میں
والدہ کے لئے پلیٹوں کی ایک ٹوکری اٹھا کر
لایا تھا۔ سڑک پر دو جگہ پھسلن تھی اور میں اپنی کار نہیں چلا سکتا تھا۔ اور مجھے
یہ بھی معلوم تھا کہ کس قدرگرمی تھی۔ سایہ میں درجہ حرارت ستانوے فارن ہائیٹ تھا۔
English Paragraph
I knew that from January until April my father had gone to eight
different doctors. One of the doctors had told him not to walk the length of a
city block. He told my father to get a taxi to take him home. But my father
walked home five miles across the mountain and told Mom what the doctor had
said. Forty years ago, a doctor had told him the same thing. And, he had lived
to raise a family of five children. He had done as much hard work in those
years as any man.
Urdu Translation
میں
جانتا تھا کہ جنوری سے اپریل تک میرے والد آٹھ مختلف ڈاکٹروں کے پاس جا چکے تھے۔ ایک
ڈاکٹر نے تو انہیں شہرکے ایک بلاک کے برابر بھی پیدل چلنے سے منع کیا تھا۔ اس نے
میرے والد کوٹیکسی کے ذریعے گھر جانے کو کہا تھا۔ مگر میرے والد پہاڑی کے درمیان
پانچ میل پیدل چل کے آئے تھےاور میری
والدہ کو بتایا کہ ڈاکٹر نے انہیں کیا کہا تھا۔ چالیس سال قبل بھی ایک ڈاکٹر نے
یہی سب کچھ انہیں کہا تھا۔ اور وہ پانچ بچوں کے کنبے کی پرورش کے لئے زندہ رہے تھے
۔ وہ ان سالوں میں کسی بھی عام شخص جتنا
مشقت طلب کام کر چکے تھے ۔
English
Paragraph
I could not protest to him now. He had made up his mind. When, he
made up his mind to do a thing, he would do it if he had to crawl. He didn't
care if it was 97 in the shade or 16 below zero. I wiped more sweat from my
face as I followed him down the little path between the pasture and the meadow.
Urdu Translation
میں اب ان پر اعتراض نہیں کر سکتا تھا ۔ وہ
فیصلہ کر چکے تھے۔ جب وہ کسی کام کو کرنے کی ٹھان لیتے تو وہ اسے کر کے ہی رہتے
چاہے، اسے کرنے کے لئے انھیں رینگنا ہی
کیوں نہ پڑتا تھا۔ وہ اس بات کی بالکل پروا ہ نہیں کرتے کہ سایہ میں درجہ حرارت ستانوے فارن ہائیٹ
ہے یا سولہ فارن ہائیٹ نقطہ انجماد سے نیچے ہے ۔ میں نے چراگاہ اور سبزہ زار کے
درمیان چھوٹے سے راستے پر اپنے والد کے پیچھے نیچے اتر تے ہو ئےاپنے چہرے سے مزید
پسینہ صاف کیا ۔
English
Paragraph
Suddenly, he stopped at the edge of the meadow, took his pocket
knife from his pocket, and cut a wisp of alfalfa. He held it up between him and
the sun. Look at this,
Jess!" he bragged. "Did you ever see better alfalfa grow out of the earth?" "It's the best looking hay I've
ever seen any place," I said, "I have not seen better looking alfalfa
even in the Little Sandy River bottom."
"When
I bought this little farm, everybody around here said I'd end up with my family
at the country poor farm if I tried to make a living here," he bragged
again, "It took me thirty years to improve these old worn-out acres to
make them do this!"
Urdu Translation
اچا
نک، وہ سبزہ زار کے کنارے پر رک گئے ۔
اپنی جیب سے اپنا چاقو نکالا اور چارے کے پودے سے ایک مٹھ جتنا گھاس لیا۔ انہوں نے ، اسے اپنے اور سورج کے درمیان کیا ۔ جیس ، اس کی
طرف دیکھو‘‘ انھوں نے فخر یہ انداز سے
کہا۔’’ کیا تم نے پہلے بھی زمین میں اگا ہوا اس سے بہتر چارہ دیکھا ہے"۔ یہ
سب سے بہترین چارہ ہے، جو میں نے آج تک
کسی بھی جگہ دیکھا ہے‘‘ میں نے کہا ’’حتٰی کہ میں نے دریائےلعل سینڈی کے نشیبی
علاقوں میں بھی اس سے بہتر چارہ نہیں دیکھا!‘‘
’’ جب میں نے یہ
چھوٹا سا قطعہ اراضی خریدا تھا تو یہاں رہنے والے ہر شخص نے کہا تھا کہ اگر میں نے
یہاں رہائش رکھنے کی کوشش کی تو انجام کار مجھے دیہات کے کم تر در جے کے فارم پر
اپنے خاندان کو رکھنا ہوگا ۔‘‘انہوں نے دوبارہ فخر یہ انداز سے کہا۔ اس بنجر رقبے کو اتنا بہتر
بنانے میں مجھے تیس سال لگے کہ وہ اس طرح کی فصل پیدا کرے؟‘‘
English
Paragraph
I like these woods, Jess," my father said. “Remember when we
used to come here to hunt for squirrels? Remember when we sat beneath these
hickories and the squirrels threw green hickory shells down at us? The morning
wind just at the break of day in August was so good to breathe. I can't forget
those days. And, in October when the rabbits were ripe and the frosts had come
and the hickory leaves had turned yellow and when the October winds blew, they
rustled the big leaves from the trees and they fell like yellow rain drops to
the ground! Remember." he
said, looking at me with his pale blue eyes. "How our hounds, Rags and Scout,
would make the rabbits circle! These were good days, Jess! That's why, I
remember this mountain." "Is
that what you wanted to show me?" I asked.
Urdu Translation
” مجھے یہ جنگل پسند
ہے جیس ‘‘میرے والد نے کہا۔ ’’
یاد
ہے وہ وقت جب ہم یہاں گلہریوں کے شکار کے لئے آیا کرتے تھے؟ یاد ہے، وہ وقت جب ہم
ان ہکری کے درختوں کے نیچے بیٹھا کرتے تھے اور گلہریاں سبز ہکری کے خول نیچے ہم پر پھینکا کرتی تھیں؟ اگست میں
دن چڑھتے ہی چلنے والی بادنسیم سانس لینے میں بہت بھلی معلوم ہوتی تھی ۔ میں وہ دن کبھی نہیں بھول سکتا
۔ اور اکتوبر میں جب خر گوش بھر پور جوان ہوتے اور کہر چھا چکی ہوتی تھی اور ہکری کے پتے زرد ہو جاتے تھے اور جب اکتوبر کی ہوا ئیں چلتی تھیں تو
وہ درختوں کے بڑے بڑے پتوں میں سرسراہٹ پیدا کرتیں اور وہ اس طرح سے گرتے جیسے
زمین پر بارش کے پیلے قطرے گر رہے ہوں۔ یاد کرو ذرا‘‘
انہوں
نے اپنی ہلکی نیلی آنکھوں سے میری طرف دیکھتے ہوئے کہا، کس طرح ہمارے شکاری کتے
ریگز اور سکاؤٹا ان کو دائرے میں دوڑ نے پر مجبورکر دیتے تھے۔ وہ بہت ا چھے دن تھے،
جیس ، اس لئے
مجھے یہ پہاڑی یاد آتی ہے ۔ کیایہ وہ چیز
ہے، جو آپ مجھے دکھانا چاہتے تھے؟‘‘میں نے
پوچھا۔
English
Paragraph
Oh, no, no," he said as he began to climb the second bluff
that lifted abruptly from the flat toward the sky. The pines on top of the
mountain above us looked as if the fingers of their long boughs were fondling
the substance of a white cloud. Whatever, my father wanted me to see was on top
of the highest point of my farm. And with the exception of the last three years,
I had been over this point many times. I had never seen anything extraordinary
upon this high point of rugged land. I had seen the beauty of many wild
flowers, a few rock cliffs,
and many species of hard and soft-wood trees.
Urdu Translation
’’اوہ نہیں نہیں‘‘
انہوں نے پہاڑی کی دوسری عمودی چوٹی پر چڑھتے ہوئے کہا جو کہ ہموار سطح سے ا یکدم
آسمان کی جانب بلند ہو جاتی تھی۔ ہمارے اوپر کی جانب پہاڑی کی چوٹی پرصنوبر کے
درخت،اسطرح دکھائی دیتے تھے۔ جیسے ان کی
لمبی شاخوں کی ٹہنیاں سفید بادل کے جسم کو
پیار سے تھپک رہی ہوں ۔ جو کچھ بھی میرے والد مجھے دکھانا چاہتے تھے، وہ میرے قطعہ اراضی کے سب سے بلند مقام کی چوٹی
پر تھا ۔ اور پچھلے تین سالوں کے علاوہ، میں اس مقام پر کئی مرتبہ جا چکا تھا۔ میں نے اس
ناہموار زمین کے بلند مقام پر بھی کوئی
غیر معمولی چوٹی نہیں دیکھی تھی ۔ میں وہاں بہت سے جنگلی پھولوں ، چند پتھر یلی
عمودی چٹانوں اور سخت لکڑی اور نرم لکڑی کے درختوں کی بہت سی اقسام کی
خوبصورتی دیکھ چکا تھا۔
English
Paragraph
"Why do you take the path straight up the point?" I asked.
"Look at these other paths!
What are they doing here?" Within the distance of a few yards, several paths left
the main path and circled around the slope, gradually climbing the mountain. "All paths go to the same
place," he answered.
"Then,
why do you take the steep one?" I asked. "I’ll explain later," he spoke with
half-breaths.
Urdu Translation
آپ اس مقام پر جانے والا، یہ بالکل عمودی راستہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ میں نے پوچھا۔’’ان دوسرے راستوں کی جانب دیکھئے ! ان کا یہاں کیا کام ہے؟‘‘ چند گز کے فاصلے کے اندر ہی ، کئی راستے بڑے راستے سے نکلتے اور ڈھلوان کے گرد چکر لگاتے ہو ئے آہستہ آہستہ پہاڑی پر چڑھ جاتے تھے ۔ ’’ تمام راستے ایک ہی جگہ پر جاتے ہیں‘‘انہوں نے جواب دیا۔’’پھر آپ نے بالکل عمودی ڈھلوانی راستہ کیوں اختیار کیا؟‘‘ میں نے پوچھا۔ ’’ میں بعد میں وضاحت کروں گا ‘‘انہوں نے پھولی سانسوں کے ساتھ کہا۔
English
Paragraph
He rested a minute to catch his second wind while I managed to
stand on the path by holding to a little sapling, because it was too steep for
my feet to hold unless I braced myself.
Then my father started to move slowly up the path again, supporting
himself with his cane. I followed at his heels. Just a few steps in front of him
a fox squirrel crossed the path and ran up a hickory tree. "See that., Jess!" he shouted. "Yes, I did," I answered. "That brings back something to
me," he said, "brings back the old days to see a fox squirrel but
this won't bring back as much as something I'm going to show you."
Urdu Translation
انہوں
نے ایک منٹ آرام کیا تا کہ دوسری مرتبہ سانس بحال کر لیں ، جبکہ میں ایک نوخیز درخت کا سہارا لے کر راستے
میں کھڑا ہو سکا، کیونکہ ڈھلوان اتنی زیادہ عمودی تھی کہ میرا اس وقت تک پاؤں جمائے رکھنا ممکن نہ تھا۔ جب تک کہ میں اپنے آپ کو سہارا نہ دیتا۔ پھر میرے والد نے آہستہ آہستہ
اپنے آپ کو اپنی چھڑی کا سہارا دیتے ہوئے، دوبارہ راستے پر اوپر چڑھنا شروع کر دیا۔ میں ان
کے نقش قدم پر چلتا گیا۔ان سے چند قدم آگے ایک لومڑ گلہری نے راستہ کاٹا اور دوڑ کر ہکری کے درخت پر چڑھ
گئی ۔ ’’ دیکھا
تم نے ۔ جیس!‘‘ انہوں نے آواز لگائی ۔ ’’
جی
ہاں ، میں نے دیکھا ، میں نے جواب دیا۔ ’’یہ سب مجھے کچھ یاد دلاتا ہے‘‘ انھوں نے کہا ، ’پرانے دنوں
میں لومڑ گلہری کود یکھنا یا دلا تا ہے ۔ لیکن یہ سب وہ کچھ یاد نہیں دلا تا، جو میں تمھیں دکھانے جارہاہوں۔
English
Paragraph
My curiosity was aroused. I thought he had found a new kind of wild
grass, or an unfamiliar herb, or a new kind of tree. For I remembered the time,
he had found a coffee tree in our woods. It is, as far as I know, the only one
of its kind growing in our country.
Only twice did my father stop to wipe the sweat from his eyes as he
climbed the second steep bluff toward the fingers of the pines. We reached the
limbless trunks of these tall straight pines, whose branches reached toward the
blue depth of the sky, or the white cloud was now gone. I saw a clearing, a
small clearing of not more than three-fourths of an acre in the heart of this
wilderness right on the mountain top.
Urdu Translation
میرے
تجسس میں مزید اضافہ ہو گیا۔ میں نے سوچا
کہ انہیں کوئی نئی قسم کی جنگلی گھاس ملی تھی یا کوئی نامانوس جڑی بوٹی
، یا کوئی نئی قسم کا درخت ۔ کیونکہ مجھے وہ وقت یا دتھا، جب انہیں ہمارےجنگل میں ایک کافی کا درخت ملا
تھا۔ یہ درخت جہاں تک مجھے علم ہے ، ہمارے علاقے میں اگنے والا اپنی قسم کا واحد
درخت ہے۔صنوبر کی شاخوں کی جانب پہاڑی کی دوسری عمودی چوٹی پر چڑھتے ہوئے۔ میرے
والد صرف دو مرتبہ ہی آنکھوں سے پسینہ پوچھنے کے لئےر کے۔
ہم ان او نچے طو یل صنوبر کے کسی بڑے ٹہنے کے بغیر تنوں تک پہنچ گئے، جن کی شاخیں آسمان کی نیلی گہرائی تک پہنچی ہوئی تھیں ۔ یا جہاں سفید بادل اب چلا گیا تھا۔ میں نے ایک کاشت کے لئے صاف کی ہوئی جگہ دیکھی ، ایک ایسی چھوٹی سی صاف جگہ جو عین پہاڑی کی چوٹی پر اس ویرانے کے مرکز میں تھی اور اسکارقبہ ایک ایکڑ کے تین چوتھائی سے زیادہ نہ تھا۔
English
Paragraph
“Now,
you're coming to something, son," he said as he pushed down the top wire
so he could cross the fence. "This is something I want you to see! Who did
this?"" I asked "Who cleared this land and fenced it? Fenced it
against what?" Stray cattle, if
they ever get out of the pasture." he answered me curtly. "I cleared this
land. And I fenced it.” But why did you ever climb to this mountain top and do
this?" I asked him. "Look at the fertile land we have in the valley.”
Urdu Translation
’’اب ، تم کسی چیز کی جانب آ ر ہے ہو، بیٹا ‘‘انہوں نے حفاظتی جنگلا پار کرنے کے لئے سب سے اوپر والی تارکو نیچے دباتے ہوئے کہا۔ “یہ وہ چیز ہے، جو میں چاہتا ہوں کہ تم دیکھو‘‘’ یہ سب کس نے کیا؟‘‘میں نے پوچھا۔ ”کس نے یہ ز مین صاف کی اور اسکے گر دحفاظتی جنگلا لگایا؟ جنگلا کس چیز سے حفاظت کیلئے لگایا گیا ؟‘‘ ’’آوارہ مویشیوں کے لئے اگر وہ کبھی چراہ گاہ سے باہر آ جائیں تو ‘‘ انہوں نے مجھے مختصر سا جواب دیا۔ " میں نے ہی اس زمین کو صاف کیا اور میں نے ہی اسے حفاظتی جنگل لگا یا‘‘ ”مگر آپ مسلسل اس پہاڑی چوٹی پر کیوں چڑھتے رہے اور یہ سب کچھ کیا؟‘‘ میں نے ان سے پوچھا ۔’’ذرا اس زرخیز زمین کو دیکھیں جو کہ وادی میں ہمارے پاس ہے!‘‘
English
Paragraph
“Fertile,
“he laughed as he reached down and picked up a double handful of loaf of loam.
“This is the land, son! This is it, I’ve tried all kinds of land. Then he
smelled the dirt. He whiffed and whiffed the smell of this wild dirt into his nostrils.
Just like fresh air, he said as he let the dirt run between his fingers,
"It is pleasant to touch, too," he added. "But, Dad-"I said.
I know what you think" he interrupted "Your mother thinks
the same thing. She wonders why I ever climbed this mountain top to raise my
potatoes, yams and tomatoes. But, Jess," he almost whispered,
"anything grown in new ground like this has a better flavour. Wait until,
my tomatoes are ripe. You will never taste sweeter tomatoes in your life.
Urdu Translation
زرخیز
‘‘ نیچے جھکتے ہوئے، وہ ہنسے اور دونوں
مٹھیاں بھر کے گلے سڑےپتوں کی کھادملی مٹی
اٹھائی ۔ " یہ ہے
وہ زمین ، بیٹا! یہ ہے زمین ۔ میں ہرقسم کی زمین آزما چکا ہوں !پھر انہوں نے مٹی کو سونگھا۔وہ اس جنگلی مٹی کی خوشبو
کواپنی ناک کے نتھنوں سے بار بارسونگھنے لگے۔ "بالکل
تازہ ہوا کی مانند ہے ‘‘ انہوں نے مٹی کو اپنی انگلیوں میں سے گراتے ہوئے
کہا۔’’اسے چھونا بھی خوشگوار ہے ، انہوں نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا۔’’اگر ،
ابا جان ۔‘‘ میں نے کہا۔’’
مجھے
معلوم ہے تم کیا سو چتےہو ، انہوں نے مجھے ٹوکا۔ ’’تمھاری
ماں بھی یہی بات سوچتی ہے ۔ وہ حیران ہوتی ہے کہ میں مسلسل اس پہاڑی کی چوٹی پر
اپنے آلو، شکر قند اور ٹماٹر اگانے کیلئے کیوں چڑھتا رہا مگر نہیں ، انھوں نے تقریبا سرگوشی میں کہا۔ ”کوئی بھی چیز جو اس طرح کی نئی زمین میں اگائی جائے ایک
بہتر خوشبو اور ذائقہ رکھتی ہے ۔ میرے ٹماٹروں کے پکنے کا انتظار کر و، تم نے اپنی
زندگی میں ان سے میٹھے ٹماٹر بھی نہیں کھائے
ہوں گے۔‘‘
English
Paragraph
They'll soon be ripe, too," I said as I looked at the dozen or
more rows of tomatoes on the lower side of the patch. Then above the tomatoes
were half-dozen rows of yams. Above the yams were perhaps, three dozen rows of potatoes.
"I don't see a weed in this patch, "I laughed. Won’t they grow
here? "I
won't let them." he said "Now this is what I've been wanting you to
see. “This is the cleanest patch I’ve ever seen, I bragged. "But I still
don't see why you climbed the top of this mountain to clear this patch. And,
you did all this against your doctor's orders. "Which one?" He asked,
laughing.
Urdu Translation
’’ یہ جلد ہی پک بھی
جائیں گے ‘‘میں نے اس قطعہ زمین کی نچلی جانب درجن بھر یا اس سے زائد ٹماٹروں کی
قطاروں کی جانب دیکھتے ہو کہا۔ پھر ٹماٹروں کے اوپر کی جانب آدھی درجن بھر شکر قند
کی قطاریں تھیں ۔ شکرقند کے اوپر کی جانب غالبا کوئی تین درجن آلوؤں کی قطار یں
تھیں ۔
”
مجھے
اس ٹکڑے میں کوئی خود رو گھاس پھوس نہیں دکھائی دیتی ‘‘میں نے ہنستے ہوئے کہا۔’’
کیا وہ یہاں اُگتے ہی نہیں؟‘‘’’
میں
نے انہیں اُگنے ہی نہیں دیا۔ ‘‘انہوں نے کہا۔’’ یہی تو وہ چیز ہے، جس کے بارے میں
میری خواہش رہی ہے کہ تم اسے دیکھو!‘‘ ’’اس سے صاف ستھرا قطعہ اراضی میں نے آج تک نہیں دیکھا‘‘
میں نے
شیخی
بگھارتے ہوئے کہا۔مگر مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ آپ اس پہاڑی کی چوٹی پر یہ
قطعہ اراضی صاف کر نے کیوں چڑھتے تھے ۔ اور یہ سب آپ نے اپنے ڈاکٹر کے حکم کے خلاف
کیا!‘‘ ‘‘ کون سے والے؟‘‘ انہوں نے ہنستے ہوئے پوچھا۔
English
Paragraph
Then he sat down on a big oak stump and I sat down on a small
black-gum stump near him. This was the only place on the mountain, where the
sun could shine to the ground. And, on the lower side of the clearing there was
a rim of shadow over the rows of dark stalwart plants loaded with green
tomatoes.
"What is the reason for your planting this patch up here?" I
asked. Twenty times in my life," he said, "a doctor has told me to go
home and be with my family as long as I could. Told me not to work. Not to do
anything but to live and enjoy the few days, I had left with me. If the doctors
have been right," he said, winking at me, "I have cheated death many
times! Now, I've reached the years the Good Book allows to man in his lifetime
upon this earth! Three score years and ten!
Urdu Translation
پھر
وہ شاہ بلوط کے بڑے سے مڈھ پر بیٹھ گئے اور میں ایک سیاہ گوند کے درخت کے چھوٹے سے
مڈھ پران کے قریب ہی بیٹھ گیا ۔ پہاڑی پر صرف یہی ایک ایسی جگہ تھی ، جہاں زمین پر
سورج کی روشنی پہنچ سکتی تھی اور اس صاف جگہ کی نچلی جانب سبز ٹماٹروں سے لدے گہرے
رنگ کے تو انا پودوں کی قطاروں پر ایک سائے کا گھیراتھا۔
’’
آپ
کے اس قطعے کو یہاں اس بلندی پر کاشت کرنے کی کیا وجہ ہے؟‘‘
میں
نے پوچھا۔” بیسں
مرتبہ میری زندگی میں ‘‘انہوں نے بتایا’’ ایک ڈاکٹر مجھے گھر جانے اور زیادہ سے
زیادہ وقت اپنے خاندان کے ساتھ گزارنے کا کہہ چکا ہے ۔ مجھے کام نہ کرنے کو کہا۔
بالکل کچھ نہ کر نے کو کہا بلکہ جو چند دن زندگی کے باقی تھے، انہیں ہنس کھیل کے گزارنے کو کہا۔ اگر ڈاکٹر
درست کہتے رہے ہیں ، انہوں نے مجھے آنکھ مارتے ہوئے کہا ، تو
میں موت کو کئی مرتبہ دھوکا دے چکا ہوں!
اب
میں اس عمر میں پہنچ چکا ہوں جتنی مقدس کتاب انجیل اس دنیا میں رہنے کیلئے انسان
کو اجازت دیتی ہے! ساٹھ سال اور دس یعنی ستر سال!‘‘
English
Paragraph
He got up from the stump and wiped the raindrops of sweat from his
red-wrinkled face with his big blue bandanna.
"And something else, Jess," he said, motioning for me to follow
him to the upper edge of the clearing. "You won't understand until you
reach three score and ten! After these years your time is borrowed. And when
you live on that kind of time, something goes back. Something, I cannot
explain. You go back to the places you knew and loved. See this steep hill slope.
He pointed down from the upper rim of the clearing toward the deep valley below.
Your mother and I, when she was nineteen and I was twenty-two cleared this
mountain slope together.
Urdu Translation
وہ
مڈھ سے اٹھے اور اپنے بڑے نیلے رنگ کے رومال سے اپنے سرخ جھر
یوں والے چہرے سے پسینے کے بارش نما قطرے صاف کئے ۔ ’’اس کے علاوہ بھی کچھ ہے،جیس ‘‘ انہوں نے مجھے اس صاف
جگہ کے اوپر والے کنارے کی جانب اپنے پیچھے آنے کا اشارہ کرتے ہو ئے کہا، ’’ تم اس وقت تک نہیں سمجھ سکتے، جب تک کہ تم ستر سال کی عمر کو نہ پہنچ جاؤ!
ان
سالوں کے بعد ، آپ کا وقت غیر متوقع طور پر ملنے والا زائد وقت ہوتا ہے اور جب آپ اس طرح کا وقت گزارتے ہیں تو
کوئی چیز واپس چلی جاتی ہے۔ کوئی ایسی چیز جس کی میں وضاحت نہیں کر سکتا۔ آپ ایسی
جگہوں پر جاتے ہیں جنہیں آپ جانتے تھے اور جن سے محبت کرتے تھے۔اس عمودی پہاڑی
ڈھلوان کو دیکھو۔‘‘ انہوں نے صاف جگہ کے اوپر والے کنارے سے نچلی جانب گہری وادیکی
جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا۔ ’’تمہاری
والدہ اور میں نے ، جب وہ انیس سال کی تھی اور میں بائیس سال کا ، اکٹھے اس پہاڑی
ڈھلوان کو صاف کیا تھا۔
English
Paragraph
We raised corn, beans, and pumpkins here," he continued, his
voice rising with excitement- he talked with his hands, too, "Those were
the days. This wasn't the land one had to build up. It was already here as God
had made it and we had to do was to clear the trees and burn the bush. I ploughed
this mountain with cattle the first time it was ever ploughed. And, we raised
more than a barrel of corn to the shock. That's why, I came back up here. I
went back to our youth. And, this was the only land left like that was.
Urdu Translation
ہم نے یہاں غلہ ، پھلیاں اور گھیاکدو ا گائے۔ ‘‘انہوں نے اپنی بات جاری رکھی ، ان کی آواز جوش وخروش سے بلند ہوتی جا رہی تھی ۔ وہ اپنے ہاتھوں سے بھی باتیں کرتے تھے۔ ’’ کیا خوب دن تھے۔ یہ اس طرح کی زمین نہ تھی، جسے کسی کو تیار کرنا پڑے۔ یہ خدا کی بنائی ہوئی، حالت میں پہلے ہی یہاں موجود تھی اور ہمیں تو صرف درختوں کو صاف اور جھاڑیوں کو جلا نا پڑا۔ میں نے مویشیوں کی مدد سے اس پہاڑی پر ہل چلا یا تھا ، یہ پہلی مرتبہ تھی کہ اس پہاڑی پر ہل چلایا گیا تھا ۔ اور ہم نے ایک بیرل یعنی کنستر سے زیادہ اناج اگایا ۔ یہی وجہ ہے کہ میں یہاں واپس آیا۔ میں اپنے ماضی میں چلا گیا، جب ہم دونوں جوان تھے ۔اور صرف یہی اس طرح کی ایک زمین باقی رہ گئی تھی ۔
English
Paragraph
"And, Jess," he bragged, "regardless of my three score
years and ten, I ploughed it.
Ploughed it with a mule! I have, with just a little help, done all the work.
It's like the land your mother and I used to farm here when I brought my gun to
the field and took home a mess of fox squirrels every evening.
I looked at the vast mountain slope below where my mother and
father had farmed. And, I could remember, years later, when they farmed this
land. It was on this steep slope that my father once made me a little wooden
plough. That was when I was six years old and they brought me to the field to
thin corn. I lost my little plough in a furrow and I cried and cried until he
made me another plough. But I never loved the second plough as I did the first
one.
Urdu Translation
’’اورجیس ‘‘انہوں نے
فخریہ انداز سے کہا ’’اپنی ستر سالہ عمر کا خیال کئے بغیر میں نے اس میں ہل چلایا
۔ اس پر خچر کی مدد سے ہل چلایا۔ میں بہت تھوڑی مدد کے ساتھ یہ سارا کام کر چکا
ہوں ۔ یہ اسی
زمین کی طرح ہے ، جسے یہاں تمہاری والدہ اور میں کاشت کر تے تھے۔ جب میں اپنی بندوق میدان میں لے جا تا اور ہر
شام لومڑ گلہر یوں کی ایک خوراک شکار کر کے گھر لے جاتا ۔‘‘
میں
نے نیچے کی جانب وسیع پہاڑی ڈھلوان پر نظر دوڑائی، جہاں میری والدہ اور والد کا شت کاری کر چکے تھے
۔ اور میں بہت سال بعد بھی وہ وقت یاد کر سکتا تھا، جب انہوں نے اس زمین کو کاشت کیا تھا ۔
یہ
واقعہ، اسی عمودی ڈھلوان کا ہے ،جہاں ایک
مرتبہ میرے والد نے مجھے لکڑی کا ایک ہل
بنا کر دیا تھا ۔ یہ اس وقت کی بات ہے ، جب میں چھ سال کا تھا
اور وہ مجھے کھیت میں لے کر آئے تھے کہ میں غلہ چھانٹوں ۔ میں نے اپنا چھوٹا سا ہل کھیت میں بنی ہوئی نالی میں گم
کر دیا اور میں اس وقت تک روتا رہا، جب تک
انہوں نے مجھے دوسراہل نہ بنادیا۔ مگر مجھے یہ دوسراہل کبھی اتنا پیارا نہیں لگا
جتنا کہ پہلا لگتا تھا ۔
English
Paragraph
Now, to look at the mountain slope, grown up with tall trees, many
of them big enough to have sawed into lumber at the mill, it was hard to
believe that my father and mother had cleared this mountain slope and had
farmed it for many years. For many of the trees were sixty feet tall and the
wild vines had matted their tops together.
Urdu Translation
اس پہاڑی ڈھلوان کی طرف دیکھ کر جس پر لمبے لمبے درخت اگے ہوئے تھے، جن میں بہت سے اتنے بڑے ہو چکے تھے کہ ان کو کارخانے میں لکڑی کے لٹھوں میں کاٹ لیا جاتا ، یہ یقین کرنا مشکل تھا کہ میرے والد اور والدہ اس پہاڑی ڈھلوان کو صاف کر چکے تھے اور کئی سال اس پر کاشت کاری کرتے رہے تھے ۔ کیونکہ درختوں میں سے بہت سے ساٹھ فٹ بلند تھے اور جنگلی بیلوں نے ان کی چوٹیوں کو آپس میں الجھا رکھا تھا ۔
English
Paragraph
"And, Jess," he almost whispered, "the doctors told me to
sit still and to take life easy. I couldn't do it. I had to work. I had to go
back. I had to smell this rich loam again. This land is not like the land I had
to build to grow alfalfa This is real land. I had to come back and dig in it. I
had to smell it, shift it through my fingers again. And I wanted to taste yams, tomatoes, and
potatoes grown in this land."
Urdu Translation
’’اورجیس ‘‘انہوں نے تقریبا سرگوشی کی ، ’ڈاکٹروں نے مجھے ساکت بیٹھے رہنے کو اور زندگی کو آسان انداز سے گزارنے کو کہا تھا۔ میں ایسانہیں کرسکتا تھا۔ مجھے کام کرنا پڑا۔ مجھے واپسی اختیار کرنا پڑی مجھے اس کھادملی زرخیز مٹی کو دوبارہ سونگھنا تھا۔ یہ زمین اس طرح کی نہیں جو مجھے ایلفالفا اگانے کے لئے تیار کرنا پڑی تھی ۔ یہ اصلی زمین ہے ۔ یہ وہ زمین ہے جو خدا نے چھوڑی تھی ۔ مجھے واپس آنا پڑا تھا اور اس کی گوڈی کرنی پڑی تھی۔ مجھے اسے سونگھنا پڑا، اسے دوبارہ اپنی انگلیوں کے درمیان چھاننا پڑا تھا۔ اور میں اس زمین میں آگے ہوئے شکرقند ،ٹماٹر اورآلوچکھناچاہتا تھا۔
English
Paragraph
From this mountain top, I looked far in every direction over the
rugged hills my father and mother had cleared and farmed corn, maize, and cane.
The one slope they hadn't cleared was the one from which my father had cleared
his last, small patch.
I followed him from his clearing in the sky. Down a new path,
toward the deep valley below. "But why do you have so many paths coming from the
flat up the steep second bluff?" I asked, since he had promised that he
would explain this to me later.
Urdu Translation
اس پہاڑی کی چوٹی سے میں نے ان ناہموار پہاڑیوں کے اوپر سے دور تک ہر سمت میں نگاہیں دوڑائیں ۔ جنہیں میرے والد اور والدہ نے صاف کیا تھا اور ان میں غلہ مکئی اور گنا کاشت کئے تھے ۔ ایک ڈھلوان جوانہوں نے صاف نہیں کی تھی، وہ وہی تھی جہاں سے میرے والد نے اپنا یہ آخری چھوٹاٹکڑ اصاف کیا تھا۔ میں نے ان کی آسمان کو چھوتی ہوئی صاف ستھری جگہ سے ان کے پیچھے نیچےکی جانب گہری وادی کی طرف ایک نئے راستہ پران کے پیچھے گیا۔ " مگر آپ نے ہموار جگہ سے اس دوسری عمودی چٹان تک آنے کے لیے اتنے بہت سے راستے کیوں بنار کھے ہیں؟‘‘ میں نے اس لئے پوچھا کہ وہ مجھے بعدمیں اس کی وضاحت کر نے کا وعدہ کر چکے تھے۔
English
Paragraph
"Oh, yes," he said. "Early last spring, I couldn't climb
straight up the steep path. That was when the doctor didn't give me a week to
live. I made a longer, easier path so I would not have to do so much climbing.
Then, as I got better," he explained. "I made another path that was a
little steeper. And, as I continued to get better, I made steeper paths. That
was one way of knowing, I was getting better all the time. I followed him down
the path, that wound this way and that, three times the length of the path we
had climbed.
Urdu Translation
اوہ،
ہاں ، انہوں نے بتایا۔’’ میں پچھلے موسم بہار کے شروع میں عمودی راستے پر سیدھا او پر نہیں چڑھ سکتا تھا۔ یہ اس وقت کی بات ہے، جب ڈاکٹر نے مجھے زندہ رہنے کیلئے ایک ہفتے کی
مہلت بھی نہ دی تھی ۔ میں نے زیادہ طویل اور زیادہ آسان راستہ بنایا تا کہ مجھے
اتنی زیادہ چڑھائی نہ چڑھنی پڑے۔ پھر جیسے ہی میں بہتر ہوا ‘‘ انہوں نے وضاحت کرتے ہو ئے کہا۔’’ میں نے ایک اور راستہ بنایا
جونسبتا عمودی تھا۔ اور جیسے جیسے میں زیادہ صحت مند ہوتا گیا میں زیادہ عمودی
راستے بناتا گیا۔ یہ اس بات کو جاننے کا ایک طریقہ تھا کہ میں لمحہ بہ لحہ صحت مند
ہور ہا تھا!‘‘ میں نیچے کی جانب ان کے پیچھے اس راستے پر
چلتا رہا جو کبھی اسطرف بل کھا تا تو بھی اس طرف ، یہ اس راستے سے تین گنا طویل
تھا، جس سے ہم اوپر چڑھے تھے ۔
Visit My YouTube Channels, (1) AG Ahmad,
(2) AG Ahmad Vlogs, (3) AG Ahmad Fun
Comments
Post a Comment