Unit 6 Urdu Translation of the Reward, 11 English by AG Ahmad

 Chapter No. 6                 

The Reward

English Paragraph

Our talk at the Club one day was of opportunity and determination. Some said opportunity was required for success, and millions never had it, other that only determination was needed. And then Jorkens joined in, all for determination. If a man was determined to get anything, and stuck to it long enough, he got it, said Jorkens.

'Anything?" asked Terbut.'Anything,' Jorkens replied, 'so long as he sticks to it, and sticks to it hard enough and long enough. Anything whatever.'Terbut disagreed.

Life is like a race. Jorkens went on, 'in which they tire after a while and sit down, or get interested in something else instead. The man who keeps on wins the race."

Urdu Translation

ایک دن،  کلب میں ہماری بات چیت عمدہ موقع اور پختہ ارادے سے متعلق  تھی۔ کچھ نے کہا کہ کامیابی کیلئے عمد وموقع ملنے کی ضرورت ہوتی ہے اور لاکھوں لوگوں کو یہ بھی دستیاب نہیں ہوتا۔ دوسروں نے کہا کہ صرف پختہ ارادے کی ضرورت ہوتی ہے ۔  اور پھر جور کنز نے گفتگو میں شرکت کی ۔ وہ مکمل طور پر پختہ ارادے کے حق میں تھا ۔ اگر کسی شخص نے کسی چیز کو حاصل کرنے کا پکا ارادہ کیا اور اس پر کافی عرصہ ڈ ٹار ہا تو اس نے اسے حاصل کر لیا۔ ‘‘ جور کنز نے کہا۔" 

’’ کوئی بھی چیز ‘‘ ٹر بٹ نے پوچھا۔ ’’ جی ہاں ، کوئی بھی چیز ‘‘ جور کنز نے جواب دیا '' جب تک کہ وہ اس پر ڈٹا   ر ہے اور کافی سختی سے اور دیر تک ڈٹار ہے ۔ کوئی بھی چیز ہواور کچھ بھی ہو ۔‘‘ ٹربٹ نے اختلاف کیا۔ ’’زندگی ایک دوڑ کی مانند ہے ‘‘ جور کنز نے اپنی بات جاری رکھی۔ ‘‘ جس میں لوگ کچھ دیر بعد تھک جاتے ہیں اور ہمت ہار کے بیٹھ جاتے ہیں یا  اس کی بجائے  کسی اور چیز میں دلچسپی لینا شروع کر دیتے ہیں ۔ جو شخص اسے جاری رکھتا ہے۔وہ   دوڑ جیت جا تا ہے ۔‘‘

English Paragraph

'And suppose a man wanted to be skating champion of the Sahara,' said Terbut, 'and couldn't afford the money to get there.. 'He'd make the money,' said Jorkens. 'And he'd build a skating-rink in the Sahara and organize a competition there. He'd be skating champion all right, if he really gives all his time to it. Could you tell us a case like that?" asked one of us. 'As a matter of fact, I can,' said Jorkens,'a very similar case.'Let's hear it,' said Terbut.

There was a young fellow,' said Jorkens, 'to whom his parents probably used to say the very things that we have been saying now, and very likely he, as many young fellows do, may have wanted to prove them wrong. I don't know it was a long time ago. But, whatever his motive was, he hit on a most extraordinary ambition, and stuck to it. It was nothing less than to be appointed Court acrobat." What?" said Terbut.

Urdu Translation

اور فرض کرو ، ایک آدمی صحرائے صحارا  کا  سکیٹنگ کا چیمپئین  بننا چاہے۔ٹر بٹ کہنے لگا ، اور وہاں جانےکے پاس رقم بھی نہ ہو ۔‘‘ ’’وہ پیسے کمائے گا ‘‘

 جور کنڑ نے کہا۔ اور وہ صحارا میں   برف کا مصنوعی میدان بنائے گا۔  جس میں وہ  سکیٹنگ کےمقابلے کا  انتظام کرے گا۔ٹھیک  ہے،  اگر وہ اپنا سارا وقت اس پر لگائے گا تو وہ سکیٹنگ کاچیمپئین بن جائے گا۔‘‘ کیاآپ اسطرح کا کوئی واقعہ بتاسکتے ہیں ؟‘‘ ہم میں سے ایک نے پوچھا۔ درحقیقت،  میں  بتا سکتا ہوں ،  جور کنز نے کہا ،  "ایک بالکل ملتا جلتا واقعہ۔" تو آیئے اسے سنتے ہیں ، ‘ٹر بٹ نے کہا۔ ایک نو جوان شخص تھا ،‘‘ جور کنز کہنے لگا ’’ جسے غالبا اس کے والد ین بالکل اسی طرح کی باتیں  کہا کرتے تھے جو اس وقت ہم کر رہے  ہیں اور عین  ممکن ہے ۔ وہ ، جیسا کہ بہت سے نوجوان کرتے ہیں  ، انہیں  غلط ثابت کرنا چاہتا ہو۔  مجھے نہیں  معلوم یہ بہت پرانی بات ہے۔ لیکن  جو بھی اس کی غرض تھی، اس نے انتہائی غیر معمولی نصب العین کے اصول کا پکا  ارادہ کیا  اور اس پر مضبوطی سے ڈٹ گیا۔ یہ در باری بازی گرمقر ر ہو نے سے کم کوئی بات  نہ تھی ۔

English Paragraph

Acrobat, Jorkens went on, 'to the Court of the country in which he lived."

'What kind of country was that?" asked Terbut.

'Never mind what country it was,' said Jorkens. 'And as a matter of fact its customs weren't so silly as you suppose. They had no post of Court acrobat, and never had had. But that didn't stop young Gorgios. That was his name. He was a good athlete when he came by his wild idea at about the age of sixteen, and had won the high jump and the hurdles and the hundred yards at his school. "Well, there was opportunity, argued Terbut, 'if he was born a good athlete. 'But wait a moment,' said Jorkens. "You don't remain an athlete all your life, and he still had to get the post created. How did he do that? asked Terbut.

Urdu Translation

کیا؟‘‘ ٹر بٹ نے پوچھا۔ بازی گر‘‘ جور کنز نے بات جاری رکھی ،’’ اس ملک کے دربار کا جہاں  پر وہ رہتا تھا ۔ وہ کس قسم کا ملک تھا؟ ٹربٹ نے پوچھا۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ کون سا ملک تھا۔  جور کنز نے کہا۔ اور درحقیقت اس کی رسومات  اتنی احمقانہ بھی  نہیں تھیں،  جتنا تم گمان کرتے ہو۔ ان کے ہاں در باری بازی گر کا کوئی عہدہ نہ تھا اور نہ ہی کبھی بھی رہا تھا۔ لیکن یہ بات نے نو جوان گور جس کو نہ روک پائی  ۔ یہی اس شخص کا نام تھا ۔  و ہ تقریبا  16 سال کی عمر کا ایک اچھا اتھلیٹ تھا۔  جب اسے یہ جنونی خیال آیا اور وہ سکول میں بلند چھلا نگ ، رکاوٹی دوڑ اور سوگز کی دوڑ جیت چکا تھا ۔ بہت اچھا،  تو پھر موقع تو تھا  نا ٹربٹ نے دلیل دی ، اگر وہ پیدائشی طور پر ایک اچھا اتھلیٹ تھا ۔ مگر ایک لمحہ انتظارکرو، جور کنز نے کہا۔ ' آپ اپنی تمام عمر اتھلیٹ نہیں رہتے اور اسے تو ابھی عہدہ بھی تخلیق کروانا تھا۔‘’ اس نے ایسا کس طرح کیا ؟ ‘‘ ٹر بٹ نے پوچھا۔

English Paragraph

Simply by sticking to it,' said Jorkens. He went into politics. They all do in that country. But he went into them harder than anyone else, and never gave up his ambition. Of course, he made speeches, and fine ones, on many other subjects; but all the while he stuck to his one idea. The years went by, and the day came when he had power enough to preach his ambition openly, and he told them how the glory of their country and of its ancient throne would be increased if the post of Court acrobat were created. He gave examples of other Courts and greater ones. Of course many opposed him that is politics. Of course it took a long time: that is politics too.

Urdu Translation

صرف مستقل مزاجی کے ساتھ ڈٹے رہنے سے ، جور کنز نے کہا۔  وہ سیاست میں چلا گیا ۔ اس ملک میں سب ہی کرتے ہیں ۔ لیکن وہ دوسروں کی نسبت زیادہ تندہی اور لگن سے گیا  اور اپنے مقصد سے کبھی دست بردار نہ ہوا۔ بلا شبہ،  اس نے تقاریر کیں اور بہت عمدہ ، بہت سے دوسرے موضوعات پر بھی کیں، مگر تمام وقت وہ اپنے ذہن میں قائم تصور پر ڈ ٹا رہا۔ سال گزرتے گئے اور وہ دن آن پہنچا ، جب اس کے پاس اتنا اختیار آ گیا کہ وہ اپنے مقصد کا کھلے عام ذکر کر سکتا تھا۔  اور اس نے انہیں بتایا کہ کسطرح ان کے ملک اور اس کے قدیم شاہی اقتدار کی شان وشوکت میں اضافہ ہوگا۔  اگر در باری بازی گر کا عہد تخلیق کر دیا جائے ۔ اس نے دوسرے عظیم در باروں کی مثالیں پیش کیں۔ بے شک بہت لوگوں نے اس کی مخالفت کی ، یہی سیاست ہوتی ہے۔ بے شک اس میں بہت وقت صرف ہوا۔  یہ بھی سیاست ہے۔

English Paragraph

But as the years went by he wore down opposing arguments, till he had taught people what a lesson it would be to all the nations to have a young athlete at Court exhibiting perfect physical fitness, and how such an example would strengthen their soldiers and enable them finally to win the just rights of the nation in victorious battle against their accursed neighbours. And so the idea caught on; and to make a very long story short, the post of Court acrobat was duly created.

Urdu Translation

مگر جوں جوں سال گزرنے کے وہ  مخالفانہ دلائل پر غالب آ تا گیا۔ حتی کہ،  اس نے لوگوں کو سکھا یا تھا کہ تمام اقوام کیلئے یہ کتنا سبق آموز واقعہ ہوگا کہ و دربار میں ایک نوجوان اتھلیٹ رکھیں۔  جومکمل جسمانی تندرستی کا مظاہرہ کرے اور کس طرح سے  یہ مثال ان کے سپاہیوں کو تقویت بخشے گی اور بالآخر نہیں اس قابل بنائے گی کہ وہ اپنے برے ہمسائیوں کے خلاف فاتحانہ جنگ میں قوم کے منصفانہ حقوق حاصل کریں اور پھر یہ تصور مقبول ہو گیا ، اور طویل بات  کا مختصر یہ کہ  در باری بازی گر کا عہدہ با قاعدہ طور پرتخلیق کر دیا گیا ۔

English Paragraph

Both parents of Gorgios were by then long dead. By then, little remained to be done, he had only to stick for a few more days to that wild idea of his, and then, when the question arose of choosing an athlete to fill the newly-made post, whom could they choose but the man who had worked for it all those years?"

' Urdu Translation

اس وقت تک گورجس کے والد ین عرصہ ہوا، وفات پا چکے تھے۔ اس وقت تک بہت کم کام کر نے والا باقی رہ گیا تھا۔  اسے مزید چند دن کیلئے اپنے اس جنونی خیال پر ڈ ٹے رہنا تھا۔ اور پھر جب نئے تخلیق شد و عہدے کو پر کرنے کیلئے اتھلیٹ کے چناؤ کا سوال اٹھا   تو  وہ  اس آدمی کے سوا کس کا انتخاب کر سکتے تھے۔  جو  ان تمام سالوں میں اس مقصد کیلئے کام کر چکا تھا؟

English Paragraph

So Gorgios was appointed acrobat to the Court, and learned so late in life, what always takes time, that his parents were right after all. It only remained then to inaugurate him. And that is where I came on the scene, wandering about Europe as I used to do in those days when food used to be cheap and I was young and could easily walk long distances. I came to that country and they were wonderfully friendly, and they let me see the great ceremony, which took place as soon after the creation of the post as Gorgios's uniform could be got ready. And very magnificent clothing it was, a tight-fitting suit of red velvet, all gay with gold buttons and shining with lines of gold lace that wound and twisted about it.

Urdu Translation

پس گورجس کو در بار کا بازی گر مقرر کر دیا گیا ، اور اس نے زندگی میں بہت تاخیر سے وہ سب سیکھا۔ جس کے لئے ہمیشہ وقت درکار ہوتا ہے کہ بہر صورت اس کے والد ین صحیح تھے ۔ بس اب اسے با قاعدہ عہدے پر فائز کرنا  باقی تھا۔ اور یہ وہ موقع تھا،  جہاں میں منظر پر نمودار ہوا، یورپ گھومتے ہوئے جیسا کہ ان دنوں میری عادت تھی۔  جب خوراک سستی ہوا کرتی تھی اور میں نو جوان تھا۔ اور لمبے  فاصلہ پیدل  چل کر آسانی سے طے کر سکتا تھا۔ 

میں اس ملک آیا اور وہ حیران کن طور پر دوستانہ لوگ تھے اور انہوں نے مجھے اس عظیم تقریب کو دیکھنے کی اجازت دی ۔ جو عہدہ تخلیق ہونے کے فوراً بعد گورجس کی وردی تیار ہونے پر منعقد ہوئی ۔ اور یہ بہت ہی شاندارلبا س تھا ۔ سرخ مخمل کا چست سوٹ ، جو تمام شوخ اور بھڑ کیلا تھا ۔ اس میں سنہری رنگ کے بٹن تھے اور سنہری فیتے کی پٹیوں سے چمک رہا تھا۔  جو اس کے گرد بل کھا رہی تھیں اورلپٹی ہوئی تھیں ۔

English Paragraph

The great throne-room had been turned into a kind of gymnasium, with the members of the Royal House seated along a raised platform at one end, and the principal officers standing beside and behind them. Great curtains of red and gold were hung along the walls, and the high swings of acrobats hung down with gilded ropes from the ceiling, and a row of neat hurdles was arranged on the polished floor like the ones over which Gorgios had won his race when at school. Lights glittered, a band in pale green and gold played softly, and it was indeed a splendid scene.

Urdu Translation

عظیم تخت شاہی والے کمرے کو ایک قسم کی ورزش گا ہ  کا درجہ دے دیا گیا تھا ۔ جبکہ شاہی گھرانے کے افراد ، ایک سرے پر واقع بلند چبوترے پر بیٹھے تھے اور اہم ترین عہد یداران ان کے ساتھ اور پیچھے کھڑے تھے ۔ سرخ اور سنہرے رنگ کے بڑے بڑے پردے دیواروں کے ساتھ لٹکائے گئے تھے اور بازی گروں کے بلند و بالا جھولے سنہری خوش نما  رسوں کے ساتھ چھت سے لٹکا ئے گئے تھے اور نفیس رکاوٹوں کی ایک قطار  فرش پر ترتیب دی گئی تھی ۔ بالکل انہیں کی طرح جن پر سکول کے زمانے میں گورجس اپنی دوڑ جیت چکا تھا۔ روشنیاں جگمگارہی تھیں ۔ موسیقاروں کے ایک طائفے نے جوہلکےسبز اور سنہری رنگ کے لباس میں ملبوس تھا۔ بہت ہلکی  ہلکی دھنیں بکھیر یں  اور یہ واقعی بہت شاندار منظر تھا ۔

English Paragraph

I will not describe it to you, because everything there, the uniforms and the ladies' brilliant dresses, was utterly put in the shade by the moment when the doors opened with a flood of golden light, and the old man in his brilliant uniform appeared between them for the crowning of his life's work. His white hair and the red uniform of the Court acrobat showed each other off to perfection, and his thin figure worn with age was made all the more melancholy by the tight-fitting uniform.

Urdu Translation

میں یہ سب آپ سے بیان نہیں کروں گا۔  کیونکہ وہاں موجود ہر چیز ، ور دیاں ، خواتین کے چدمگار  لباس سے قطعی طور پر وہ لمحہ بازی لے گیا تھا۔  جب سنہرے رنگ کی روشنی کے سیلاب میں دروازے کھلے اور بوڑھا آدمی ان کے درمیان اپنے زرق برق لباس میں ملبوس نمودار ہوا۔  تا کہ اپنے زندگی بھر کے کا م کو مکمل کر لے ۔ اس کے سفید بال اور در باری بازی گر کا سرخ  یو نیفارم ایک دوسرے کوکمال درجہ تک پہنچار ہے تھے اور اسکا د بلا  پتلا جسم ، جوعمر کی وجہ سے تھکا ماند ہ تھا۔  اس چست لباس نے اسے مز ید غمگین واداس بنادیا تھا ۔

English Paragraph

As though tired by his long patience and the work of a lifetime, he walked slowly in his pointed shoes and leaned on a gilded stick. He came to the hurdles that he remembered, over which once he had won so easy a victory. As he came to the first he looked up for a moment with a slightly sad expression towards the royal platform, as though he asked some question with his eyes. Whatever the question was it was at once understood: royal smiles were directed towards him, and gentle applause broke out from every hand, which he understood at once, and the old bent form moved on away from the hurdle.

Urdu Translation

وہ اپنے نو کیلے جوتے پہنے آہستہ آہستہ چلا۔  جیسے کہ اپنے طویل صبر اور زندگی کے کام سے تھک گیا ہو اور ایک سنہری چھڑی کا سہارا لے کر جھک گیا۔ ان رکاوٹوں کی جانب آیا۔  جو اسے یاد تھیں ،جن کے اوپر سے ایک مرتبہ نے نہایت آسانی سے فتح حاصل کی تھی ۔ جب وہ  ان میں سے پہلی تک پہنچا،  تو اس نے لمحہ بھر کیلئے شاہی چبوترے کی طرف  کچھ اداس تاثرات سے دیکھا ۔ جیسا کہ اپنی آنکھوں سے کوئی سوال پوچھ رہا ہو۔ جو کچھ بھی تھا۔ یہ فورا سمجھ لیا گیا۔ شاہی مسکراہٹیں اس کی جانب بکھیر دی گئیں اور بڑی عمدگی سے ہر جانب سے تالیاں بجنی شروع ہوگئیں۔  جو اس نے فورا سمجھ لیں اور بوڑھا خمیدہ جسم رکاوٹ سے بہت پر ے نکل گیا۔

English Paragraph

Once he raised a hand to touch the lowest of the swings that were hung from the ceiling. But again the applause broke out, assuring him that no actual activity was expected of him. And so; having made his bows, he was led to a seat, his life's ambition achieved. It must have taken him more than sixty years to do it, since first he came by that strange ambition of his. But he did it. Not many stick to a thing for so long.'

And Jorkens uttered a quiet sigh, so clearly mourning over some lost ambition that he himself had given up, that not even Terbut asked him what it was.

Urdu Translation

ایک مرتبہ اس نے چھت سے لٹکتے ہوئے جھولوں میں سے سب سے نچلے کو چھونے کیلئے ہاتھ بلند کیا۔ دوبارہ تالیاں بجنی شروع ہوگئیں ۔ اسے یقین دلاتے ہوئے کہ اس سے کوئی  اصلی کا روائی متوقع نہ تھی ۔ اورپھر حاضرین کو تعظیم دینے کے بعد،  اسے ایک نشست پر لے جایا گیا۔ اسے اپنی زندگی کا نصب العین مل گیا تھا ۔ یہ کام کرنے میں لازماً ساٹھ سال سے زائد کا عرصہ لگا  ہوگا۔  اس وقت لے کر جب یہ عجیب وغریب مقصد اس کے ذہن میں آیا تھا۔ مگر اس نےیہ  کام کر دکھایا ۔ بہت  زیادہ  لوگ کسی بات پر اتنے عرصے تک ثابت قدم نہیں رہتے ۔ اور جور کنز نے ایک خاموش آہ بر ی ، واضح طور پر کسی گمشدہ آرزو کا ماتم کرتے ہوئے ۔ جسے وہ خود ہی ترک کر چکا تھا۔  حتی کہ ٹر بٹ نے بھی اس سے نہ پو چھا کہ وہ کیا تھی ۔

Visit My YouTube Channels, (1) AG Ahmad,

(2) AG Ahmad Vlogs, (3) AG Ahmad Fun

Comments

Popular posts from this blog

1. Unit 1, Saviour of Mankind, English to Urdu Translation Paragraph 1-10 of 9th English by AG Ahmad

6. Direct & Indirect Speech, Imperative Sentences, Narration Exercise 3 of 10th English B by AG Ahmad

8. Direct & Indirect Speech, Simple Present or Future Sentences, Narration Exercise 5 of 10th English B by AG Ahmad