Unit 12 Urdu Translation of the Gift of the Magi, 11 English by AG Ahmad
Chapter No. 12
The Gift of the Magi
English Paragraph
One dollar and eighty-seven cents. That was all She had put it
aside, one cent and then another and then another, in
her careful buying of meat and other food Della counted it three times. One dollar and eighty-seven
cents And the next day would be Christmas There was nothing to do but fall on the bed and cry So
Della did it Only
SI87 to buya gift for Jim Her Jim. She had had many happy hours planning something nice for
him. Something, nearly good enough. Something almost worth the honour of belonging
to Jim.
Urdu Translation
ایک
ڈالر اور ستاسی سینٹ
۔ یہی سب کچھ تھا ۔ وہ اپنی گوشت اور دوسری خوراک کی
احتیاط سے کی گئی خریداری میں سے ایک ایک
سینٹ کر کے خا ص مقصد کے لئے بچا پائی
تھی ۔ ڈ یلا نے اسے تین مرتبہ گنا ۔ ایک
ڈالر اور ستاسی سینٹ ۔ اور اگلا دن کرسمس
کا تھا ۔ کرنے کو بالکل کچھ نہ تھا۔ سوائے اس کے کہ بستر پر گر کر رویا
جائے۔ سو ڈیلا نے ایسا ہی کیا
۔ صرف ایک ڈالر ستاسی سینٹ۔ جم کے
لئے تحفہ کی خریداری کے واسطے ۔ اسکا جم ۔
وہ اس کے لئے کسی بہت ہی عمدہ چیز کی خریداری کرنے کی منصوبہ بندی میں کئی
خوشیوں بھرے گھنٹے گزار چکی تھی۔ کوئی ایسی چیز
جو اتنی اچھی ہو۔ کوئی ایسی چیز جو
جم کی ملکت ہونے کے شایان شان ہو۔
English Paragraph
The James Dillingham Youngs were very proud of two things which
they owned. One thing was Jimn's gold watch. It had once belonged to his father
And, long ago, it had belonged to his father's father. The other thing was
Della's hair If a qucen had lived in the rooms near theirs, Della would have
washed and dried her hair where the queen could see it. Della knew her hair was
more beautiful than any qucen's jewels and gifts.
Urdu Translation
جیمزڈلنگھم
ینگو ان دو چیزوں پر بہت فخر کرتے تھے۔ جو ان کی ملکیت تھی ۔ ایک چیز جم کی سونے کی گھڑی تھی، جو اس کے والد کی ملکیت ہوا کرتی تھی اور بہت
عرصہ قبل، یہ اس کےدادا کی ملکیت ہوا کرتی تھی ۔ دوسری چیز
ڈیلا کے بال تھے ۔ اگر کوئی ملکہ کبھی ان کی رہائش کے قریب و جوار میں رہتی ہوتی تو ڈیلا اس جگہ اپنے بالوں کو دھوتی اور خشک کر تی، جہاں ملکہ انہیں
دیکھ سکتی ۔ ڈیلا جانتی تھی کہ اس کے بال کسی بھی ملکہ کے جواہرات اور تحائف سے
زیادہ خوبصورت تھے ۔
English Paragraph
If a king had lived in the same house, with all his riches, Jim
would have looked at his watch every time they met. Jim knew that no king had
anything so valuable.
So now Della's beautiful hair fell about her, shining like a falling
stream of brown water. It reached below her knee Italmost made itself into a
dress for her. And then she put
it up on her head again, nervously and quickly. Once, she stopped for a moment
and stood still while a tear or two ran down her face. She put on her old brown
coat. She put on her old brown hat. With the bright light still in her eyes,
she moved quickly out of the door and down to the street.
Urdu Translation
اگر
کوئی بادشاہ اپنی تمام تر دولت کے ساتھ اس گھر میں رہتا ہوتا تو جم
جتنی مرتبہ بھی اس سے ملتا اپنی گھڑی کی
جانب دیکھتا۔ جم جانتا تھا کہ کسی بادشاہ کے پاس بھی ایسی قیمتی شے نہیں تھی ۔ پس اب جب ڈیلا کے خوبصورت بال
بکھر گئے تو بھورے رنگ کے پانی کی آبشار کی طرح چمک رہے تھے
۔ یہ اس کے گھٹنے سے نیچے تک لمبے تھے۔
بالوں
نے اس کے تمام جسم کو تقر یبا لباس کی
مانند ڈھانپ لیا تھا اور
پھر اس نے انہیں گھبراہٹ اور جلدی کے عالم میں سر پر دوبارہ رکھ لیا ۔ ایک بار، و ہ ایک لمحے کے لئے رکی اور ساکن کھڑی
ہوگئی۔ جبکہ ایک یا دو آنسو اس کے چہرے کی
نچلی جانب بہہ گئے ۔اس نے اپنا پرانا بھورا کوٹ پہنا
۔ اس نے اپنا پرانا بھورا ہیٹ پہنا۔ چمکدار روشنی ابھی تک اپنی آنکھوں میں لئے،
وہ تیزی سے دروازے سے باہر نکلی اور گلی کی جانب چل پڑی ۔
English Paragraph
Where she stopped, the sign said: "Mrs. Sofronie Hair Articles of all Kinds." Up to the second floor Della ran, and stopped to get her breath. Mrs. Sofronie, large, too white, cold-eyed, looked at her. "Will you buy my hair?" Asked Della. "I buy hair," said Mrs. Safronie "Take your hat off and let me look at it". Down fell the brown waterfall. Twenty dollars," said Mrs, Safronie, lifting the hair to feel its weight. "Give it to me quickly." Said Della.
Urdu Translation
جہاں
وہ ر کی ، نام کی تختی بتاتی تھی ۔ مسز سوفرونی۔
بالوں سے متعلقہ ہرقسم کی اشا ء‘‘ دوسری منزل تک ڈیلا دوڑتی ہوئی چلی گئی
اور سانس بحال کرنے کے لئے رکی ۔ مسز سوفرونی نے جو ایک جسیم ، بہت زیادہ سفید اور بے تاثر آنکھوں والی
تھی۔ اس کی جانب دیکھا ۔ آپ میر ے بال
خرید یں گی؟‘‘ ڈیلا نے دریافت کیا۔ بال خریدتی
ہوں‘‘ مسز سوفرونی نے کہا۔’’ اپنا ہیٹ اتارو اور مجھے جائزہ لنیے دو۔ بھوری آبشار نیچے گر پڑی ۔’’ بیس ڈالرز‘‘ مسز سوفرونی نے بالوں کا وزن محسوس کرنے کے لئے انہیں اٹھاتے ہوئے کہا۔جلدی سے
مجھے دے دیں‘‘ ، ڈیلا نے کہا ۔
English Paragraph
Oh, and the next two hours seemed to fly. She was going from one
shop to another, to find a gift for Jim. She found it at last It surely had been made for Jim and
for no one else. There was no other like it in any of the shops, and she had
looked in every shop in the city.
It was a gold watch chain, very simply made. Its value was in its rich
and pure material. Because it was so plain and simple, you knew that it was
very valuable. All good things are like this.
Urdu Translation
اوہ
، اور اگلے دو گھنٹے اڑتے دکھائی دیتے تھے ۔ وہ ایک دکان سے دوسری پر جارہی تھی تا
کہ جم کے لئے کوئی تحفہ تلاش کرے ۔ بالآخر اس نے اسے پالیا۔ اسے یقینا
، جم کے لئے ہی بنایا گیا تھا، کسی اور کے لئے نہیں ۔ کسی اور دکان پر اس طرح
کا کوئی تحفہ موجود نہ تھا اور وہ شہر کی ہر دکان چھان چکی تھی۔ یہ ایک سونے کی
گھڑی کی زنجیر تھی۔ جو بہت سادگی سے بنی ہوئی تھی۔ اس کی قد رو قیمت ، اس کے قیمتی اور خالص مادے پر تھی ۔ چونکہ یہ اتنی بے آرائش اور سادہ تھی
توآپ کو معلوم تھا کہ یہ بہت قیمتی ہے ۔
تمام اچھی چیزیں، اس جیسی ہی ہوتی ہیں۔
English Paragraph
It was good enough for the watch. As soon as she saw it, she knew
that Jim must have it. It was like him. Quietness and value fim and the chain
both had quietness and value. She paid twenty-one dollars for it. And she hurried home with the chain and
eighty-seven cents.
With that chain on his watch, Jim could look at his watch and learn
the time anywhere he might be. Though the watch was so fine, it never had a
fine chain. He sometimes took it out and looked at it only when no one could
see him do it. When Della arrived
home, her mind quietened a little. She began to think more reasonably. She
started to try to cover the sad marks of what she had done. Love and large- hearted giving,
when added together, can leave deep marks. It is never easy to cover these marks,
dear friends-never easy.
Urdu Translation
یہ
اس خاص گھڑی کے لئے کافی اچھی تھی ۔جونہی اس نے اسے دیکھا۔ اسے یہ معلوم ہو گیا کہ جم کے پاس یہ ضرور ہونی چاہئے ۔
یہ اسی کی طرح تھی ۔قیمتی اور
انمول ۔جم اور زنجیر دونوں میں متانت اور قدرو قیمت موجودتھی ۔ اس نے اکیس ڈالرز،
اس کے لئے ادا کئے ۔ اور اس کے بعد، تیزی سے زنجیر اورستاسی سینٹ لے کر گھر چلی گئی
۔ جب جم کی گھٹری میں یہ ز نجیر ہوگی تو وہ جہاں کہیں بھی ہو گا۔ اپنی گھڑی کی طرف دیکھ کر وقت معلوم کر سکے گا
۔ اگر چہ گھٹری اتنی عمدہ تھی ، مگر اس کے ساتھ کبھی بھی کوئی عمدہ زنجیر نہ
تھی ۔ وہ بعض اوقات ، اسے باہر نکالتا اور
صرف تب اس کی طرف دیکھتا۔ جب کوئی بھی اسے ایسا کرتے نہ دیکھتا ہو ۔
جب
ڈیلا گھر پہنچی تو اس کا دماغ کچھ پُرسکون سا
ہو گیا ۔ اس نے زیادہ معقول انداز
سے سوچنا شروع کر دیا ۔ وہ جو کچھ کر چکی
تھی۔ اس کی اداس نشانیوں کو چھپانے کی
کوشش شروع کر دی ۔ محبت اور کھلے دل سے دینے کا جذ بہ، جب آپس میں ملتے ہیں تو گہرے نقوش چھوڑ سکتے ہیں ۔ ان نقوش کو
چھپاناکبھی بھی آسان نہیں ہوتا ،عزیز دوستو کبھی بھی آسان نہیں ہوتا ۔
English Paragraph
Within forty minutes her head looked a little better. With her
short hair, she looked wonderfully like a schoolboy. She stood at the
looking-glass for a long time.
"If
Jim doesn't like me," she said to herself, "before he looks at me a
second time, he'll say I look
like a girl who works for money. But what could I do-oh! What could I do with a
dollar and eighty-seven cents?" At seven, Jim's dinner was ready for him.
Urdu Translation
چالیس
منٹ کے اندر اندر اس کا سر قدرے بہتر
دکھائی دینے لگا۔ اپنے چھوٹے بالوں کے ساتھ،
وہ حیران کن انداز سے ایک سکول کا
لڑ کا دکھائی دیتی تھی ۔ وہ کافی دیر تک آئینے کے سامنے کھڑی رہی ۔ ’’اگر تم مجھے پسند نہیں
کرو گے تو ‘‘ اس نے اپنے آپ سے کہا '' اس سے قبل کہ وہ دوسری مرتبہ مجھے دیکھے تو وہ کہے گا کہ میں ایک ایسی
لڑکی کی مانند لگتی ہوں، جوپیسوں
کے لئے کام کرتی ہے ۔ مگرکیا میں ایسا
کر سکتی تھی ۔ اوہ! ایک ڈالر اور ستاسی سینٹ کے ساتھ کیا کر سکتی
تھی؟ ‘‘سات بجے، جم کا رات کا کھانا، اس کے لئے تیار تھا۔
English Paragraph
Jim was never late. Della held the watch chain in her hand and sat
near the door where he always entered. Then she heard his steps in the hall and
her face lost color for a moment. She often said little prayers quietly, about
simple everyday things. And now she said: "Please God, make him think, I'm
still pretty."
Urdu Translation
جم
کبھی بھی دیر نہیں
کر تا تھا ۔ ڈیلا نے گھڑی کی زنجیر
اپنے ہاتھ میں پکڑی اور اس دروازے کے قریب بیٹھ گئی، جہاں سے وہ ہمیشہ داخل ہوتا تھا۔ پھر اس نے ہال میں اس کے قدموں
کی آواز سُنی اور ایک لمحے کے لئے، اس کے
چہرے کا رنگ اڑ گیا ۔ وہ اکثر چھوٹی چھوٹی
عام سی روز مرہ کی چیزوں کے متعلق چھوٹی
چھوٹی دعاؤں میں مانگا کرتی تھی۔ اور اب
اس نے کہا، پیارے خدا مہربانی کرو اور اس کے دل میں ڈال دو کہ میں اب بھی خوبصورت ہوں ۔
English Paragraph
The door opened and Jim stepped in. He looked very thin and he was
not smiling. Poor fellow, he
was only twenty-two-and with a family to take care of! He needed a new coat and
he had nothing to cover his cold hands. Jim stopped inside the door. He was as quiet as a
hunting dog when it is near a bird. His eyes looked strangely at Della, and there was an
expression in them that she could not understand. It filled her with fear. It
was not anger, nor surprise, nor anything else she had been ready for. He
simply looked at her with the strange expression on his face.
Urdu Translation
دروازہ
کھلا اور جم نے قدم اندر رکھا ۔ وہ بہت
دُبلا دکھائی دیا
اور مسکرا بھی نہیں رہا تھا ۔ بے چارہ شخص و ہ صرف بائیس سال کا تھا
۔ جبکہ اس کا ایک کنبہ تھا، جس کی کفالت،
اس کے ذمہ تھی! اسے ایک نئے کوٹ کی ضرورت تھی اور اس کے پاس ، اپنے ہی ہاتھوں کو
ڈھانپنے کے لئے کچھ بھی نہ تھا ۔ جم دروازے کے اندر ہی رک گیا ۔ وہ اسطرح خاموش
تھا، جیسے ایک شکاری کتا، اس وقت ہوتا ہے۔ جب وہ کسی پرندے کے قریب ہو ۔ اس کی نگاہوں نے
عجیب انداز سے ڈیلا کی جانب دیکھا اور ان میں
ایک ایسا تاثر تھا، جسے وہ سمجھ نہ
سکی ۔ اس نے اسے خوف میں مبتلا کر دیا ۔ یہ غصہ تھا ،نہ حیرانی تھی ، نہ کوئی ایسی شے جس کے لئے وہ تیارتھی۔اس نے محض،
اس کے چہرے کی طرف ایک عجیب وغریب تاثر لئے ہوئے دیکھا۔
English Paragraph
Della went to him.
"Jim,
dear," she cried, "don't look at me like that. I had my hair cut off
and sold it. I couldn't live through Christmas without giving you a gift. My
hair will grow again. Your won't care, will you? My hair grows very fast. It's
Christmas, Jim. Let's be happy. You don't know what a nice-what a beautiful
nice gift I got for you." "You've
cut off your hair?" asked Jim slowly. He seemed to labour to understand what
had happened. He seemed not to feel sure, he knew.
Urdu Translation
ڈیلا
اس کی جانب چلی گئی ۔جم پیارے، وہ پکار اٹھی ،
مجھے اس انداز سے مت دیکھو ۔ میں
نےاپنے بال کٹوا کر انہیں بیچ دیا تھا ۔میں تمہیں تحفہ دیئے بغیر کرسمس پر زندہ نہیں رہ سکتی تھی
۔ میرے بال دوبارہ اُگ آئیں گے ۔ تم پریشان نہیں ہو نا ،کیا ہو گے تم ؟ میرے بال بڑی تیز رفتاری سے اُگتے ہیں ۔ یہ کرسمس ہے، جم ہمیں
خوش ہونا چاہئے ۔ تمہیں علم ہی نہیں۔ کہ کتنا عہدہ اور کتنا خوبصورت
ترین تحفہ میں نے تمہارے لئے لیا ہے۔’’ تم نے اپنے بال کٹو
الئے ہیں ؟ جم نے آہستگی سے پو چھا
۔ لگتا تھا کہ جو کچھ ہوا۔ اسے سمجھنے میں دشواری پیش آئی ۔ جو کچھ اسے پتا چلا
تھا۔ وہ اس کے بارے میں یقین کرتا دکھائی نہیں دیتا تھا ۔
English Paragraph
"Cut it off and sold it," said Della. "Don't you like me now? I'm me, Jim. I'm the same without my hair." Jim looked around the room. "You say your hair is gone?" He said. "You don't have to look for it," said Della. "It's sold, I tell you - sold and gone, too. It's the night before Christmas, boy. Be good to me, because I sold it for you. May be the hairs of my head could be counted," she said, "but no one could ever count my regard for you. Shall we eat dinner, Jim?" Jim folded his arms before him. For ten seconds let us look in another direction. Eight dollars a week or a million dollars a year-how different are they? Someone may give you an answer, but it will be wrong. The Magi brought valuable gifts, but that was not among them. My meaning will be explained soon.
Urdu Translation
انہیں کٹوا دیا اوربیچ
دیا۔ ‘‘ ڈیلا نے کہا۔ " کیا تم اب
مجھے پسند نہیں کر تے ہو؟ میں وہی ہوں ۔ میں اپنے بالوں کے بغیر بھی وہی ہوں ۔جم نے کمرے کا
جائزہ لیا ۔ تم کہتی ہو، تمہارے بال چلے
گئے ہیں؟ اس نے کہا ۔’’تمہیں انہیں
ڈھونڈ نا نہیں پڑے گا۔ ‘‘ڈیلا نے کہا۔ یہ فروخت ہو گئے ہیں ۔فروخت ہو چکے
اور جا بھی چکے ہیں ۔ یہ کرسمس سے، پہلی
رات ہے پیارے ۔ میر ے ساتھ اچھا برتاؤ کرو
کیونکہ میں نے انہیں تمہاری خاطر بیچا ہے ۔ ہوسکتا ہے، میرے سر کے بال گنے جا سکتے ہوں۔ ‘‘اس نے کہا ،
مگر کوئی کبھی بھی تمہارے لئے میر ے پیار کا انداز ہ نہیں لگا سکتا ۔ کیا ہم کھانا کھا ئیں ، جم؟ جم
نے، اپنے بازو سامنے باندھ لئے ۔ دس سکنڈز
کے لئے آؤ، ہم ایک اور پہلو پر غور کر یں
۔آٹھ ڈالرز ایک ہفتہ یا دس لاکھ ڈالرز ایک سال کے ۔ یہ کس قدر مختلف ہیں؟ کوئی ہوسکتا ہے، تمہیں اس کا جواب دے ، مگر وہ غلط ہوگا ۔ وہ تین دانا
شخص بھی مسیح کے لئے تحائف لائے تھے ، مگر ایسا تو ان
میں نہ تھا ۔ (یعنی ایسا تحفہ ان میں نہ
تھا ) میر ے مطلب کی وضاحت جلد ہی ہو جائے گی
۔
English Paragraph
From inside his coat, Jim took something tied in paper. He threw it
upon the table. "I want you to understand me,
Dell," he said. "Nothing like a haircut could make me careless for
you. But if you'll open that, you may know what I felt when I came in." White fingers
pulled off the paper. And then a cry of joy, and then a change to tears. For there lay the
combs - the combs that Della had seen in a shop window and loved for a long
time. Beautiful combs, with jewels, perfect for her beautiful hair. She had
known they cost too much for her to buy them. She had looked at them without
the least hope of owning them. And now they were hers, but her hair was gone.
Urdu Translation
اپنے
کوٹ کے اندر سے جم نے کاغذ میں بندھی ہوئی کوئی چیز نکالی ۔ اس نے اسے میز
پر پھینک دیا ۔’’ میں چاہتا ہوں کہ تم مجھے سمجھو ڈیلا‘‘ اس نے کہا ۔ بالوں کے گنوانے جیسا کوئی کام مجھے تم سے لا
پرواہ ہونے پر آمادہ نہیں کر سکتا ۔ مگر اگر تم اسے کھولو گی تو تم جان سکوگی کہ جب میں اندر داخل ہوا
تو میرے احساسات کیا تھے ۔ سفید انگلیوں نے کاغذ کو کھینچ کر الگ کیا
اور خوشی سے معمور ایک چیخ بلند ہوئی اور پھر وہی آنسوؤں میں تبدیل ہوگئی ۔
کیونکہ
وہاں کنگھیاں تھیں ۔ وہ کنگھیاں جو ڈیلا
نے ایک دکان کی نمائش میں دیکھی تھیں
اور بہت عرصے تک انہیں چا ہا تھا۔
بہت خوبصورت کنگھیا ں تھیں، جن میں نگینے
لگے ہوئے تھے۔ اس کے خو بصورت
بالوں کے لئے بہت موزوں ترین تھیں ۔ وہ یہ جان
چکی تھی کہ وہ اس کے لئے اتنی مہنگی تھیں
کہ وہ انہیں خریدنہیں سکتی تھی ۔ وہ انہیں
اپنانے کی تھوڑی سی امید کے بغیر ہی، ان
کا جائزہ لے چکی تھی ۔ اور اب وہ اس کی تھیں۔
مگر اس کے بال رخصت ہو چکے تھے۔
English Paragraph
But she held them to her heart, and at last, was able to look up
and say:
"My hair grows so fast, Jim !"And then she jumped up
and cried, "Oh, oh!"
Jim had not yet seen his beautiful gift. She held it out to him in
her open hand. The gold seemed to shine softly as if with her own warm and
loving spirit. "Isn't it perfect, Jim? I
hunted all over the town to find it. You'll have to look at your watch a
hundred times a day now. Give me your watch. I want to see how they look
together."
Jim sat down and smile. "Della," said he, "let's put
our Christmas gifts away and keep them a while. They're too nice to use now. I
sold the watch to get the money to buy the combs. And now I think we should
have our dinner."
Urdu Translation
لیکن
اس نے انہیں سینے سے لگائے رکھا اور
بالآخر اس قابل ہوئی کہ وہ اوپر دیکھے اور
کہے میر ے بال بہت تیز رفتاری سے بڑھتے ہیں ، جم ۔ اورپھر وہ اچھلی اور چیخی
، اوہ اوہ‘‘جم نے ابھی تک اپنا خوبصورت تحفہ نہیں
دیکھا تھا ۔ اس نے، اپنے کھلے ہاتھ پر رکھ
کر اسے پیش کیا ۔ سونا بہت دھیمے، انداز سے اس طرح سے چمکتا دکھائی دیتا تھا۔ جیسے کہ اس میں اس
کی اپنی حرارت اور محبت کا جذ بہ شامل ہو ۔ " کیا یہ بہترین نہیں ہے؟ جم ؟ میں
نے اسے تلاش کرنے میں پورا شہر چھان مارا ۔ اب تمہیں ایک دن میں سینکڑ وں مرتبہ اپنی گھڑی دیکھنا پڑا کرے گی ۔
لاؤ مجھے اپنی گھٹری دو، میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ یہ دونوں اکٹھی کس طرح سے
لگتی ہیں ۔‘‘جم نیچے بیٹھ گیا اور مسکرا دیا ۔’’ ڈیلا‘‘ وہ کہنے لگا ’’ آؤ ہم اپنے کرسمس کے تحائف کو دور رکھ
دیں اور کچھ دیر کے لئے انہیں سنبھال لیں ۔ وہ اتنے عمدہ ہیں کہ اب استعمال نہیں کئے جا سکتے ۔ میں
نے کنگھیاں خریدنے کے لئے پیسوں کے حصول کی خاطر گھڑی بیچ دی اور اب میرا خیال ہے کہ ہمیں رات کا کھانا کھانا چاہئے ۔
English Paragraph
The Magi, as you know, were wise men - wonderfully wise men - who
brought gifts to the newborn Christ-child. They were the first to give
Christmas gifts. Being wise, their gifts were doubtlessly wise ones. And here I
have told you the story of two children who were not wise. Each sold the most
valuable thing he owned in order to buy a gift for the other. But let me speak
the last word to the wise of these days: Of all who give gifts, these two were
the wisest. Of all who give and receive gifts, such as they are the most wise.
Everywhere they are the wisest ones. They are the Magi.
Urdu Translation
میگی
،جیسا کہ آپ جانتے ہو، عقل مند آدمی تھے ۔ حیران کن طور پر عقل مندآدمی، جو نو زائید ہ مسیح بچے کے لئے تحائف لائے تھے ۔
وہ سب سے پہلے افراد تھے۔ جنہوں نے کرسمس
کے تحائف دیئے تھے ۔ عقل مند ہونے کی حیثیت
سے، ان کے تحائف بلا شبہ عقل مندانہ تھے ۔ اور یہاں میں نے آپ کو ان
دو بچوں کی کہانی سنائی ہے ۔ جو عقل مند نہیں تھے ۔ ان میں سے ہر ایک نے دوسرے کے لئے تحفہ خریدنے کی
غرض سے اپنی سب سے قیمتی چیز بیچ دی ۔ لیکن
مجھے آج کے عقل مندوں سے آخری بات کہنے دیجئے۔ تما م تحائف دینے والوں میں، یہی
دونوں سب سے عقل مند تھے ۔ وہ تمام لوگ جو
تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں ۔ جیسا کہ یہ
دونوں ، وہی سب سے عقل مند ہیں۔ ہر مقام
پر وہی عقل مند ہیں ۔ وہی میگی ہیں ۔
Visit My YouTube Channels, (1) AG Ahmad,
(2) AG Ahmad Vlogs, (3) AG Ahmad Fun
Comments
Post a Comment