Unit 1 Urdu Translation of Button Button, 11 English by AG Ahmad
Chapter No. 1
Button,
Button
English Paragraph
The package was lying by the front door-a cube-shaped carton sealed
with tape, their name and address printed by hand: "Mr. and Mrs. Aurthur
Lewis, 21 7 E. Thirty-seventh Street, New York, New York 10016." Norma
picked it up, unlocked the door, and went into the apartment. It was just
getting dark.
Urdu Translation
پارسل
صد ر دروازے کے قریب پڑا تھا ۔ ایک مکعب نما گتے کا ڈبہ جو کہ ٹیپ لگا کر بند کیا
گیا تھا ، ان کا نام اور پتہ ہاتھ سے لکھا گیا تھا ۔ ’’مسٹر اینڈ
مسز آرتھر لیوئس E-217 ، گلی نمبر 37، نیو یارک ، .10016.نور
مانے اسے اٹھایا۔ دروازے کا تالا کھولا اور رہائش گاہ کے اندر چلی گئی ۔ابھی اندھیر
اچھا رہا تھا ۔
English Paragraph
After she put the lamb chops in the broiler, she sat down to open
the package. Inside the carton was a push-button unit fastened to a small
wooden box. A glass dome covered the button. Norma tried to lift it off, but it
was locked in place. She turned the unit over and saw a folded piece of paper scotch-taped
to the bottom of the box. She pulled it off: "Mr. Steward will call on you
at 8:00 P.M."
Urdu Translation
بکرے کی چانپوں کو بھوننے والی جالی پر رکھ
کر، وہ پارسل کو کھولنے کے لئے بیٹھ گئی ۔ گتے کے ڈبے کے
اندر دبایاجانے والا بٹن نما آلہ تھا ، جو کہ
لکڑی کے ایک چھوٹے سے ڈبے کے ساتھ جڑا ہوا
تھا ۔ شیشے کے ایک گنبد نما ڈھکن نے بٹن کو ڈھانپ رکھا تھا ۔ نو ر مانے اسے وہاں
سے اوپر اٹھانے کی کوشش کی، مگر وہ اپنی
جگہ مقفل تھا۔ اس نے آلے کا رخ بدلا اور کا غذ کا ایک تہہ کیا ہوا ٹکڑا د یکھا جو
کہ ڈبے کی تہہ کے ساتھ شفاف ٹیپ سے چپکا یا گیا تھا۔ اس نے اسے اتار دیا
’’مسٹرسٹیورڈ آپ سے شام کو 8 بجے ملیں گے ۔‘‘
English Paragraph
Norma put the button unit beside her on the couch. She reread the
typed note, smiling. A few moments later, she went back into the kitchen to
make the salad. The doorbell rang at eight o'clock. ''I'll get it," Norma
called from the kitchen. Arthur was in the living room, reading. There was a
small man in the hallway. He removed his hat as Norma opened the door.
"Mrs. Lewis?" He inquired politely. "Yes?" ''I'm Mr.
Steward." "Oh, yes." Norma repressed a smile. She was sure now
it was a sales pitch. "May I come in?" asked Mr. Steward. ''I'm
rather busy," Norma said, "Don't you want to know what it is?"
Urdu Translation
نور
مانے بٹن والے آلے کو اپنے قریب صوفے پر رکھ دیا۔ اس
نے مسکراتے ہوئے ٹائپ شدہ عبارت کو دوباره پڑھا۔ چندلمحوں کے بعد، وہ
سلاد بنانے کے لئے واپسں باورچی خانے میں چلی گئی ۔ 8 بجے دروازے کی گھنٹی بجی ۔ نورما باورچی خانے سے پکاری" میں دیکھتی ہوں"۔
آرتھربیٹھک میں پڑ ھ ر ہاتھا ۔ ایک چھوٹے سے قد کا آدمی راہداری میں تھا ۔ جونہی
نورمانے دروازہ کھولا تو اس نے اپنا ہیٹ
اتارا ۔اس نے شائستگی سے پوچھا، " مسزلیوئس؟ "میں سٹیورڈ ہوں‘‘ اوہ
اچھا ' نورمانے اپنی مسکراہٹ پر قابو پاتے ہوئے کہا۔ اسے یقین تھا کہ اب وہ کاروباری
حرباآزمائے گا۔ مسٹر سٹیورڈ نے پوچھا "کیا میں اندرآ سکتا ہوں؟‘‘میراخیال ہے، میں کافی مصروف ہوں‘‘ نور ما نے کہا ۔ کیا آپ
جاننانہیں چاہتیں کہ یہ کیا ہے؟
English Paragraph
Norma turned back. Mr. Steward's tone had been offensive. "No,
I don't think so," she replied. "It could prove very valuable,"
he told her. "Monetarily?" she challenged. Mr. Steward nodded.
"Monetarily," he said. Norma frowned. She didn't like his attitude.
"What are you trying to sell?" she asked. ''I'm not selling
anything," he answered. Arthur came out of the living room. “Something wrong?”
Mr. Steward introduced himself. "Oh, the-" Arthur pointed toward the
living room and smiled. "What is that gadget, anyway?"
Urdu Translation
نور
ماواپس مڑی ۔ سٹیورڈ کا انداز گفتگو نا گوار تھا ۔ نہیں ، میں ایسانہیں چاہتی " اس نے جواب دیا ۔ یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے ، اس نے اسے بتایا۔ مالی
لحاظ سے؟‘‘ اس نے تصدیق چاہی ۔ مسٹر سٹیورڈ نے اثبات میں سر ہلا یا ’’ ہاں مالی
لحاظ سے ‘‘۔نور مانے تیوری چڑ ھائی ۔ا سے اس کا رویہ پسند نہیں آیا تھا ۔ تم کیا
بیچنے کی کوشش کر ر ہے ہو؟ اس نے پو چھا
۔ میں کچھ نہیں بیچ رہا ہوں۔ اس نے جواب دیا ۔ آرتھر بیٹھک سے نکل کر باہر آ گیا ۔’’ کیا کوئی گڑ بڑ ہے؟‘‘مسٹر سٹیورڈ نے اپنا تعارف کروایا ۔ اوہ
اچھا، آرتھر نے بیٹھک کی طرف چلنے کا
اشارہ کیا اور مسکرایا۔ ’’
بہر
حال یہ کیسا آلہ ہے‘‘
English Paragraph
"It won't take long to explain," replied Mr. Steward.
"May I come in?" "If you're selling something-," Arthur
said. Mr. Steward shook his head. "I am not." Arthur looked at Norma.
"Up to you," she said. He hesitated. "Well, why not?" he
said. .. .. ..
They went into the living room and Mr. Steward sat in Norma's
chair. He reached into an inside coat pocket and withdrew a small sealed
envelope. "Inside here is a key to the bell-unit dome," he said. He
set the envelope on the chair side-table. "The bell is connected to our
office." "What's it for?" asked Arthur.
Urdu Translation
’’ مجھے وضاحت کرنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی ‘‘مسٹرسٹیورڈ نے جواب دیا ۔ ’’ کیا میں اندر آ سکتاہوں؟‘‘اگر آپ کوئی چیز بیچ رہے ہیں ‘‘ آرتھر نے کہا۔ مسٹر سٹیورڈ نے نفی میں سر ہلایا اور کہا میں کچھ نہیں بیچ رہا ہوں۔‘‘آرتھر نے نورما کی جانب دیکھا ( سوالیہ انداز سے )۔ وہ کہنے لگی ’’ تم پر منحصر ہے ۔‘‘ وہ ہچکچا یا۔ پھر کہنے لگا ’’اچھا بھئی ، بھلا کیوں نہیں؟‘‘ وہ بیٹھک میں چلے گئے اور مسٹر سٹیورڈ ،نورما کی کرسی پر بیٹھ گیا ۔ اس نے اپنے کوٹ کی اندر والی جیب میں ہاتھ ڈالا اور اس میں سے ایک چھوٹا سر بمہر لفافہ نکالا ۔ ’’ اس کے اندر گھنٹی والے گنبد نما آلے کی چابی ہے، اس نے کہا۔ اس نے لفافہ کرسی کے ساتھ پڑی میز پر رکھ دیا۔ ’’ گھنٹی ہمارے دفتر کے ساتھ منسلک ہے ۔"یہ کس لئے ہے؟ ‘‘آرتھر نے پوچھا۔
English Paragraph
"If you push the button," Mr. Steward told him,
"somewhere in the world someone you don't know will die. In return for
which you will receive a payment of $50,000." Norma stared at the small
man. He was smiling. "What are you talking about?" Arthur asked him.
Mr. Steward looked surprised. "But I've just explained,"
he said. "Is this a practical joke?" asked Arthur. “Not at all, the
offer is completely genuine.” “You aren't making sense," Arthur said.
"You expect us to believe-"
Urdu Translation
’’اگر آپ
بٹن دبا ؤگے‘‘مسٹرسٹیور ڈ نےاسے بتایا کہ’’دنیا میں کہیں بھی کوئی ایسا شخص جسے آپ
نہیں جانتے ،مر جائے گا۔جس کے عوض آپ کو 50 ہزار ڈالر کی رقم ملے گی ۔‘‘نور مانے اس چھوٹے قد کے شخص کی جانب گھورا ۔ وہ
مسکرارہا تھا ۔’’ آپ
کیسی بات کر رہے ہو؟" آرتھر نے اس سے
پوچھا۔ مسٹرسٹیورڈ بوکھلا یا ہوا دکھائی
دیا۔مگر میں ابھی وضاحت کرچکا ہوں ، وہ کہنے لگا۔ کیا واقعی یہ ایک عملی مذاق ہے ؟
آرتھر نے پو چھا ۔’’بالکل
بھی نہیں ۔ پیشکش با لکل حقیقی ہے۔ تم کوئی قابل فہم بات نہیں کر رہے ہو‘‘ آرتھر
نے کہا '' تم ہم سے توقع رکھتے ہو کہ ہم یقین کر لیں۔
English Paragraph
"Who do you represent?" demanded Norma. Mr. Steward
looked embarrassed. ''I'm afraid I'm not at liberty to tell you that," he
said. "However, I assure you, the organization is of international
scope." "I think you'd better leave," Arthur said, standing. Mr.
Steward rose. "Of course." "And take your button unit with
you." "Are you sure you wouldn't care to think about it for a day or
so?" Arthur picked up the button unit and the envelope and thrust them into
Mr. Steward's hands. He walked into the hall and pulled open the door.
Urdu Translation
"
آپ
کس کی نمائندگی کرتے ہو‘‘ نورمانے سوال کیا۔ مسٹر سٹیورڈ گھبرایا ہوا دکھائی دیا۔’’ میں معذرت چاہتا ہوں کہ میں آ پکو یہ بتانے کے لئے آزاد
نہیں ہوں‘‘ اس نے کہا۔‘‘ ’’ تا ہم ، میں آپ کو یقین دلا تا ہوں کہ یہ ادارہ بین
الاقوامی اہمیت کا حامل۔‘‘ ’’میرے خیال
میں بہتر ہے کہ آپ یہاں سے تشریف لے جائیں
‘‘ آرتھرنے کھڑے ہوتے ہوۓ اسے کہا۔مسٹر
سٹیورڈ کھڑا ہو گیا اور کہا۔ ’’بے شک ۔’’اور
اپنا بٹن والا آلہ اپنے ساتھ لے جائیں ۔’’ کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ ایک دو دن بھی اس چیز کے بارے
میں سوچنے کی زحمت نہیں کر یں گے؟‘‘آرتھر
نے بٹن والا آلہ اور لفافہ دونوں اٹھائے اور
زور سے انہیں مسٹرسٹیورڈ کے ہاتھوں میں تھما دئیے ۔ وہ چلتا ہوا ہال میں چلا گیا
اور کھینچ کر دروازہ کھولا ۔
English Paragraph
'I will leave my card," said Mr. Steward. He placed it on the
table by the door. When he was gone, Arthur tore it in half and tossed the
pieces onto the table. Norma was still sitting on the sofa. "What do you
think it was?" she asked. "I don't care to know," he answered.
She tried to smile but couldn't. "Aren't you curious at all?"
"No." He shook his head. After Arthur returned to his book, Norma
went back to the kitchen and finished washing the dishes. "Why won't you
talk about it?" Norma asked. Arthur's eyes shifted as he brushed his
teeth. He looked at her reflection in the bathroom mirror.
Urdu Translation
’’
میں
اپنا کارڈ چھوڑ کر جار ہاہوں ۔‘‘ مسٹرسٹیورڈ نے کہا۔اس نے اسے دروازے کے ساتھ میز
پر رکھ دیا۔
جب
وہ چلا گیا تو آرتھر نے اسے دو حصوں میں پھاڑ دیا اور ٹکڑے میز جانب اچھال دیئے
۔نور ما اب تک صوفے پر بیٹھی تھی ۔’’تمھارے
خیال میں یہ سب کیا تھا؟‘‘ اس نے پوچھا۔’’ مجھے جاننے کی ضرورت ہی نہیں ، اس نے جواب دیا۔اس نے
مسکرانے کی کوشش کی ، لیکن ایسا نہ کرسکی ۔’’ کیا تمہیں بالکل تجسس نہیں ہے؟‘‘نہیں ‘‘ اس نے اپنا سر ہلا دیا ۔جب آرتھر دوبارہ کتاب
کی طرف پلٹا تو نور ما واپس باورچی خانے میں چلی گئی اور برتن دھونا ختم کئے ۔’’ تم اس کے بارے میں بات کیوں نہیں کرو گے؟‘‘ نور مانے
پوچھا ۔دانت صاف کرتے ہوۓ آرتھر کی نگا ہیں
مڑیں ۔اس نے باتھ روم کے آئینے میں اس کے عکس کی جانب دیکھا ۔
English Paragraph
"Doesn't it intrigue you?" "It offends me,"
Arthur said. "I know, but"-Norma rolled another curler in her
hair-"doesn't it intrigue you, too?" "You think it's a practical
joke?" she asked as they went into the bedroom. "If it is, it's a
sick one." Norma sat on her bed and took off her slippers. "Maybe
it's some kind of psychological research." Arthur shrugged. "Could be".
"Maybe some eccentric millionaire is doing it." "May be".
"Wouldn't you like to know?" Arthur shook his head. "Why?"
"Because it's immoral," he told her. Norma slid beneath the covers.
"Well, I think it's intriguing," she said. Arthur turned off the lamp.
“Good night” he said. Norma closed her eyes. Fifty thousand dollars, she
thought. .. .. ..
Urdu Translation
”
کیا
یہ خیال تم میں دلچسپی اور اشتیاق پیدا نہیں کرتا؟‘‘” یہ مجھے غصہ دلا تا ہے‘‘ آرتھر نے کہا ۔مجھے معلوم ہے مگر‘‘
نور مانے اپنے بالوں میں ایک اور کرلر
لگاتے ہوئے کہا،
" کیا یہ خیال
تمہیں دلچسپ بھی نہیں لگتا کیا؟‘‘’’
کیا
تمھارا خیال ہے کہ یہ ایک عملی مذاق ہے؟‘‘ اس نے سونے کے کمرے میں جاتے ہوۓ یہ
سوال کیا ۔’’اگر یہ
ایسی بات ہے تو یہ بہت گھناؤنا مذاق ہے
۔نور ما اپنے بسترپر بیٹھ گئی اور جوتے اتار دئے’’ہوسکتا ہے یہ کسی قسم کی نفسیاتی تحقیق ہو ۔‘‘آرتھر نے لا پرواہی سے کندھے اچکاتے ہوۓ کہا۔
"ہوسکتا ہے۔’’ ہوسکتا
ہے کوئی انوکھا دولتمندشخص یہ سب کچھ کر رہا ہو ۔’’ ہوسکتا ہے ۔‘‘کیا تم یہ جاننا پسند نہیں کرو گے؟ آرتھر نے نفی میں
سر ہلایا۔ ’’ کیوں’’ کیونکہ یہ سب غیر اخلاقی ہے ۔ اس نے اسے بتایا" نو ر ما
چادر کے نیچے کھسک گئی ۔ویسے،میراخیال ہے یہ دلفریب ہے‘‘ اس نے کہا، آرتھر نے لیمپ
بجھا دیا اور شب بخیر کہا ۔ نور مانے اپنی آنکھیں بند کر لیں ۔پچاس ہزار ڈالرز ،
اس نے سوچا ۔
English Paragraph
In the morning, as she left the apartment, Norma saw the card
halves on the table. Impulsively, she dropped them into her purse. She locked
the front door and joined Arthur in the elevator. While she was on her coffee
break, she took the card halves from her purse and held the torn edges
together. Only Mr. Steward's name and telephone number were printed on the
card. After lunch, she took the card halves from her purse again and scotch-taped
the edges together.
Urdu Translation
صبح
گھر سے رخصت ہوتے ہوۓ، نو رمانے کارڈ کے دونوں ٹکڑے میز پردیکھے۔جلدی
سے، اس نے انہیں اپنے پرس میں ڈال لیا۔اس
نے بیرونی دروازے کو تالا لگایا اور لفٹ میں آرتھر سے جاملی ۔کافی پینے کے وقفے
میں اس نے کارڈ کے دونوں ٹکڑوں کو پرس سے نکالااور پھٹے ہوۓ
کناروں کو آپس میں جوڑا۔کارڈ پر صرف مسٹرسٹیورڈ کا نام اورفون نمبر چھپا ہوا تھا
۔دو پہر کے کھانے کے بعد ، اس نے دوبارہ کارڈ کے دونوں ٹکڑے پرس سےنکالے اور ان
دونوں کناروں کو شفاف ٹیپ سے جوڑ دیا۔
English Paragraph
"Why am I doing this?" she thought. Just before five, she
dialed the number. "Good afternoon," said Mr. Steward's voice. Norma
almost hung up but restrained herself. She cleared her throat. "This is
Mrs. Lewis," she said. "Yes, Mrs. Lewis," Mr. Steward sounded
pleased. ''I'm curious." "That's natural," Mr. Steward said.
"Not that I believe a word of what you told us." "Oh, it's quite
authentic," Mr. Steward answered. "Well, whatever-" Norma
swallowed. "When you said someone in the world would die, what did you
mean?''
Urdu Translation
”میں ایسا کیوں کر رہی ہوں؟‘‘ اس نے سوچا ۔5 بجے سے کچھ دیر پہلے اس نے نمبر ڈائل کیا۔سہ پہر بخیر مسٹرسٹیورڈ کی آواز آئی ۔نور ما تقریبا رابطہ منقطع کر نے والی تھی مگر اس نے اپنے آپ کو روک لیا۔ -اس نے اپنا گلا صاف کیا۔ ’’ میں مسٹر لیوئس بول رہی ہوں ، اس نے کہا۔’’ جی مسز لیوئس‘‘ مسٹرسٹیورڈ خوشدلی سے بولا ۔ میں جاننے کی خواہشمند ہوں ۔مسٹرسٹیورڈ نے کہا یہ ایک فطرتی عمل ہے۔ جو تم نے ہمیں بتایا ، مجھے اس ذرا سا بھی یقین نہیں آیا۔ "مسٹرسٹیورڈ نے کہا، اوہ یہ بالکل حقیقی ہے۔ "بہرحال ،جو بھی ہے۔ نورما نے بات کو نہ چاہتے ہوئے بھی سچ مان لیا" جب تم نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی شخص مر جائے گا تو اس بات کا کیا مطلب تھا‘‘
English Paragraph
"Exactly that," he answered. "It could be anyone.
All we guarantee is that you don't know them. And of course, that you wouldn't have to watch them
die." "For $50, 000," Norma said. "That is correct."
She made a scoffing sound. "That's crazy." "Nonetheless, that is
the proposition, "Mr. Steward said.”Would you like me to return the button
unit?" Norma stiffened. "Certainly not" She hung up angrily. ..
.. ..
Urdu Translation
اس
نے جواب دیا، بالکل ایسا ہی ہے۔ وہ کوئی بھی ہو سکتا ہے۔زیادہ سے زیادہ ، اس بات
کی اہم ضمانت دیتے ہیں کہ آپ ان کوجانتے نہیں ہو گے اور بلا شبہ، آپ ان کومرتے ہوئے نہیں
دیکھو گے۔"
50
ہزار
ڈالرز کے لئے ، نورما نے کہا۔ یہ درست بات ہے ۔‘‘اس نے طنزیہ آواز نکالی ۔’’یہ بہت غیر معقول کام ہے۔‘‘ ’’اس کے باوجود تجویز یہی ہے ،مسٹر سٹیورڈ نے کہا۔ کیا آپ پسند کر یں گی کہ میں آپ کویٹن
والا آلہ واپس کر دوں ۔“نور
مانے سختی سے کہا۔ ''یقینا نہیں‘‘اس نے غصے سے فون رکھ دیا ۔
English Paragraph
The package was lying by the front door; Norma saw it as she left
the elevator. Well, of all the nerve, she thought. She glared at the carton as
she unlocked the door. I just won't take it in, she thought. She went inside
and started dinner. Later, she went into the front hall. Opening the door, she
picked up the package and carried it into the kitchen, leaving it on the table.
She sat in the living room, looking out the window. After a while, she went
back into the kitchen to turn the cutlets in the broiler. She put the package
in a bottom cabinet. She'd throw it out in the morning. .. .. ..
Urdu Translation
پارسل بیرونی دروازے کے پاس پڑا تھا ،نور مانے لفٹ سے نکلتے ہی اسے دیکھا۔ یہ کیا ہوا تمام تر جھنجھلاہٹ اور غصے کے عالم میں اس نے سوچا ۔ دروازے کا تالا کھولتے ہوئے، اس نے گتے کے ڈبے کی جانب نظریں جماگر دیکھا۔میں بالکل اسے اندر نہیں لے کر جاؤں گی ، اس نے سوچا۔وہ اندر چلی گئی اور کھانا بنانا شروع کر دیا۔ بعد از یں، و ہ بیرونی ہال میں گئی ۔ دروازہ کھولا ، پارسل اٹھا یا ، اٹھا کر باورچی خانے میں لے آئی اور میز پررکھ دیا ۔وہ بیٹھک میں بیٹھ گئی اور کھڑکی میں سے باہر دیکھنے لگی ۔ کچھ دیر کےبعد، وہ واپس باورچی خانے میں چلی گئی تا کہ گوشت کے ٹکڑوں کوانگیٹھی میں پلٹ دے۔اس نے پارسل کو الماری کے ایک نچلے خانے میں رکھ دیا کہ وہ صبح اسے باہرپھینک دے گی ۔
English Paragraph
"May be
some eccentric millionaire is playing games with people," she said. Arthur
looked up from his dinner. "I don't understand you." "What does
that mean?'' "Let it go," he told her. Norma ate in silence.
Suddenly, she put her fork down. "Suppose it's a genuine offer?" she
said. Arthur stared at her. "Suppose it's a genuine offer?" "All
right, suppose it is?" He looked incredulous. "What would you like to
do? Get the button back and push it? Murder someone?" Norma looked
disgusted. "Murder"
Urdu Translation
’’ہو
سکتا ہے، کوئی عجیب دولتمند لوگوں کے ساتھ مذاق کر رہا ہو" اس نے کہا۔ آرتھر
نے کھانے سے نگا ہیں اٹھائیں ۔ مجھے تمہاری بات سمجھ نہیں آئی ۔ ’’اسکا کیا مطلب ہے؟‘‘’’اب جانے دو اس بات کو ، اس نے کہا۔نور ما خاموشی سے
کھاتی رہی ۔ اچا نک اس نے اپنا کھانے کا کانٹا نیچے رکھ دیا۔ فرض کرو کہ یہ پیشکش
اصلی ہے؟‘‘ اس نے کہا۔
فرض
کرو کہ یہ پیشکش اصلی ہے‘‘۔ آرتھر نے اس کی جا نب گھور کر دیکھا ۔ وہ ماننے پر تیار نظر نہیں
آ تا تھا ۔’’ ’’اچھا
چلوفرض کر لیتے ہیں ؟ ‘‘
تم
کیا کرنا چاہتی ہو؟ بٹن واپس لیکر اسے دبانا چاہتی ہو؟ کسی کوقتل کرنا چاہتی ہو،‘‘نور مامتفکر دکھائی دی اور کہا’’قتل‘‘۔
English Paragraph
"How would you define it?" If you don't even know the person?
Norma said. Arthur looked astounded. "Are you saying what I think you
are?" "If it's some old Chinese peasant ten thousand miles away? Some
diseased native in the Congo?" "How about a baby boy in
Pennsylvania?" Arthur countered. "Some beautiful little girl on the
next block?" "Now you're loading things." "The point is,
Norma," he continued, "what's the difference whom you kill? It's
still murder."
Urdu Translation
’’ تم اس کی کس طرح وضاحت کرو گے؟‘‘ ’’اگر آپ اس شخص کو جانتے بھی نہ ہوں؟‘‘ نو رمانے کہا۔آرتھر ہکا بکا دکھائی دینے لگا ۔ " کیا تم وہی کہہ رہی ہو جو کہ میں سمجھ رہا ہوں۔ "اگر مر نے والا کوئی 10 ہزار میل دور ر ہنے والا بوڑھا چینی کسان ہوتو ؟ کوئی کانگو کا بیمار مقامی باشند ہ ہوتو ؟" پینسلوانیا میں کسی چھوٹے لڑکے کی موت کے بارے میں کیا خیال ہے‘‘ آرتھر نے جوابی کاروائی کی ۔ ’’ کوئی خوبصورت چھوٹی لڑکی جو کہ ا گلے بلاک میں رہتی ہو؟‘‘’’اب تم خواہ مخو اہ باتوں کو گڈ مڈ کرر ہے ہو ۔ ’’بات یہ ہے نور ما، اس نے اپنی بات جاری رکھی ۔’’اس سے کیا فرق پڑتا ہے تم کس کو مارتی ہو؟ یہ پھر بھی قتل ہے ۔’’
English Paragraph
"The point is," Norma broke in, "if it's someone
you've never seen in your life and never will see, someone whose death you
don't even have to know about, you still wouldn't push the button?" Arthur
stared at her, appalled. "You mean you would?" "Fifty thousand
dollars, Arthur." "What has the amount-" "Fifty thousand
dollars, Arthur," Norma interrupted. "A chance to take that trip to
Europe we've always talked about." "Norma." "A chance to
buy that cottage on the island." "Norma, no." His face was
white. She shuddered. "All right, take it easy," she said.
Urdu Translation
بات یہ ہے، نو ر ما نے بات کاٹتے ہوئے کہا
، ’اگر مرنے والا کوئی ایساشخص ہو، جسے آپ نے زندگی میں دیکھا بھی نہ ہو اور نہ کبھی
دیکھو گے ۔ ایک ایسا شخص جس کی موت کے بارے میں آپ کو جانا بھی نہ پڑے، پھر بھی آپ
بٹن نہیں دبا ؤ گے؟‘‘آرتھر
نے حیرانگی سے اس کی جانب گھورا اور کہا
“تمھارا مطلب ہےکہ تم بٹن د با ؤ گی؟
‘‘50 ہزار ڈالرز ،آرتھر ۔۔’’ رقم کی کیا اہمیت50 ہزار ڈالرز ، آرتھر ، نور مانے مداخلت کی ۔یورپ کے تفریحی
سفر پر جانے کا ایک موقع جس کے متعلق ہم نے ہمیشہ باتیں کی ہیں۔‘ جزیرے
پر وہ چھوٹا سا گھر خریدنے کا موقع‘‘
نہیں
،نور ما‘‘اسکا چہرہ سفید پڑ گیا ۔وہ کانپ گئی ۔’’ ٹھیک ہے، پریشان مت ہوں ، اس نے کہا۔
English Paragraph
"Why are you getting so upset? It's only talk." After
dinner, Arthur went into the living room. Before he left the table, he said,
''I'd rather not discuss it anymore, if you don't mind." incredulous: doubtful; suspicious Norma
shrugged. "Fine with me." .. .. .. She got up earlier than usual to
make pancakes, eggs, and bacon for Arthur's breakfast. "What's the
occasion?" he asked with a smile. "No occasion." Norma looked
offended.
Urdu Translation
"تم
اتنے پریشان کیوں ہور ہے ہو؟ یہ تومحض بات چیت ہے ۔کھانے کے بعد آرتھربیٹھک میں
چلا گیا۔میز چھوڑ نے سے پہلے اس نے کہا۔’’ میں بہتر سمجھتا ہوں کہ اس معاملے پر مزید بحث نہ کی جاۓ ، اگر
تم برا نہ مانو ۔‘‘نور
مانے کندھے اچکاتے ہوۓ کہا ، مجھے منظور
ہے۔ وہ معمول سے جلدی اٹھ گئی تا کہ آرتھر کے لئے چورس کیک ، انڈے اور چائے بنائے
۔’’ کیا کوئی تقریب
ہے‘‘ اس نے مسکراہٹ کے ساتھ پوچھا۔ کوئی تقریب نہیں ۔‘ نور ما ناراض دکھائی دی ۔
English Paragraph
"I wanted to do it, that's all." "Good," he
said. ''I'm glad you did." She refilled his cup. "Wanted to show you
I'm not-" She shrugged. "Not what?" "Selfish."
"Did I say you were?" "Well"-she gestured
vaguely-"last night...” Arthur didn't speak. "All that talk about the
button," Norma said. "I think you-well, misunderstood me."
"In what way?" His voice was guarded. "I think you felt"
-she gestured again-"that I was only thinking of myself."
"Oh." "I wasn't." "Norma-" "Well, I wasn't.
When I talked about Europe, a cottage on the island-" "Norma, why are
we getting so involved in this? 'I'm not involved at all." She drew in a
shaking breath. "I'm simply trying to indicate that-" "What?"
Urdu Translation
’’بس میں ایسا کرنا
چاہتی تھی ، اتنی سی بات ہے ۔‘‘بہت
اچھی بات ہے ۔ اس نے کہا۔ مجھے خوشی ہے، تم نے یہ سب کچھ کیا ‘‘اس نے دو بار اس کی پیالی بھر دی ۔’’ تمھیں دکھانا
چاہتی تھی کہ میں نہیں‘‘
اس
نے لا پرواہی سے کندھے اچکاتے ہوۓ کہا۔’’ کیا نہیں ہو ۔‘‘خود غرض ، کیا
میں نے کہا تھا، تم ہو؟ کیا میں نے ایسا کہا، اس نے دوبارہ اپنے جسم سے اشارہ کرتے
ہوئے کہا، ‘‘ نو ر مانے کہا۔’’میراخیال ہے کہ مجھے نہ سمجھا ۔‘‘" کسطر ح سے ‘‘اس کی آوازمحتاط تھی ۔ ”میرا خیال ہے کہ تم نے محسوس کیا کہ میں صرف اپنے بارے
میں سوچ رہی تھی ۔’’ میں
ایسا نہیں کر رہی تھی ۔‘‘میں
بالکل ایسا نہیں کر رہی تھی، جب میں نے
یورپ کی بات کی ، جزیرے پر ایک گھر کی بات کی،نور ما، ہم اس معاملے میں اتنی
دلچسپی کیوں لے رہے ہیں؟ میں بالکل بھی دلچسپی نہیں لے رہی ۔‘‘ اس نے لرز تا ہوا
گہرا سانس لیا ۔" میں تو
صرف واضح کرنے کی کوشش کر رہی ہوں کہ ’’
کیا
میں نے کہا تھا تم ہو؟‘‘
English Paragraph
"That, I'd like for us to go to Europe. Like for us to have a
cottage on the island. Like for us to have a nicer apartment, nicer furniture,
nicer clothes, a car. Like for us to finally have a baby, for that
matter." "Norma, we will," he said. "When?" He stared at
her in dismay. "Norma-" "When?!" "Are you"-he
seemed to draw back slightly-"are you really saying-" ''I'm saying
that they're probably doing it for some research project!" she cut him
off.
Urdu Translation
’’جی ہاں
اس نے غیر واضح طریقے سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ ہم دونوں یورپ
جائیں ۔ یہ چاہتی ہوں کہ ہمارا جزیرے پر ایک گھر ہو۔ یہ چاہتی ہوں کہ ہم ایک زیادہ
عمدہ گھر خرید یں ، زیاد و عمد و فرنیچر ہو ،زیادہ عمدہ کپڑے ہوں اور ایک کا ر ہو
۔‘‘
’’نو ر ما ، ہم یہ
سب کچھ حاصل کر یں گے ، اس نے کہا۔کب؟ اس نے اسے مایوسی سے دیکھا اور کہا۔ وہ دو بار کہنے لگی’’ کب؟ ’’کیا تم، وہ
اپنی بات سے تھوڑا سا پیچھےہوتا دکھائی دیا ’’ کیا تم واقعی کہہ رہی ہو ۔ ’’میں کہہ رہی ہوں کہ وہ لوگ غالبا اسے کسی تحقیقی منصوبے
کے لئے کر رہے ہیں !‘‘ اس نے اس کی بات کا نتے ہوۓ کہا۔
English Paragraph
"That they want to know what average people would do under
such a circumstance! That they're just saying someone would die, in order to
study reactions, see if there'd be guilt, anxiety, whatever! You don't think
they'd kill somebody, do you?!" Arthur didn't answer. She saw his hands
trembling. After a while, he got up and left. When he'd gone to work, Norma
remained at the table, staring into her coffee. I'm going to be late, she
thought. She shrugged. What difference did it make?
Urdu Translation
یہ
کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ عام در جے کے لوگ اس صورت حال میں کیا کریں گے ۔ کہ جب
وہ یہ کہ رہے ہیں کہ کوئی بھی شخص مر جائے گا تو ان کا مقصد رد عمل کو جانچنا ہے ،
یہ دیکھنا ہے کہ کیا احساس جرم ، بے چینی یا کچھ ۔ آرتھر نے جواب نہیں دیا ۔ اس نے
دیکھا کہ اس کے ہاتھ کپکپار ہے تھے ۔ کچھ دیر بعد وہ اٹھا اور چلا گیا ۔ اس کے کام
پر جانے کے بعد بھی نور مامیز پر ہی بیٹھی اپنی کافی کی جانب گھورتی رہی ۔ مجھے دیر سورہی ہے ۔ اس نے
سوچا ۔ اس نے کندھے اچکاۓ اور سوچا کہ اس
سے کیا فرق پڑتا تھا ۔
English Paragraph
While she was stacking dishes, she turned abruptly, dried her
hands, and took the package from the bottom cabinet. Opening it, she set the
button unit on the table. She stared at it for a long time before taking the
key from its envelope and removing the glass dome. She stared at the button.
How ridiculous, she thought. All this furor over a meaningless button. Reaching
out, she pressed it down. For us, she thought angrily. She shuddered. Was it
happening? A chill of horror swept across her. In a moment, it had passed. She
made a contemptuous noise. Ridiculous, she thought. To get so worked up, over
nothing.
Urdu Translation
برتنوں
کو خشک کرنے کیلئے ان کا ڈھیر لگاتے ہوۓ، و ہ یک
لخت مڑی ، اپنے ہاتھ خشک کئے اور پارسل کو الماری کے نچلے خانے سے نکال لائی ۔ اس نے اسے کھولا اور اس نے بٹن والا آلہ میز پر رکھ
دیا۔لفافے سے چابی نکالنے سے پہلے اور شیشے کے گنبد نما ڈھکن کو ہٹانے سےپہلے ، وہ
کافی دیر تک اس آلے کو گھورتی رہی ۔ اس نے بٹن والے کو گھورا ۔ کتنا مضحکہ خیز ہے
یہ سب کچھ ۔ اس نے سو چا ۔ اتنا ہنگامہ ایک بے معنی اور فضول سے بٹن کے لئے ۔ اس
تک ہاتھ بڑھاتے ہوئے ، اس نے اسے دبادیا ۔ اس نے غصے سے سوچا کہ یہ ہم دونوں کی
بہتری کی خاطر ہے ۔وہ لرزگئی ۔ کیا یہ واقع
ہو گا؟ خوف کی ایک سرد لہر اس کے وجود میں
دوڑ گئی ۔ ایک ہی لمحے میں، یہ گزر چکی
تھی ۔ اس نے حقارت آمیز تیز آواز نکالی۔ ‘‘ کتنی
مضحکہ خیز بات ہے ، اس نے سوچ ۔ ایک فضول اور بے کارسی بات کے لئے اتنی سوچ بچار ۔
English Paragraph
She threw the button unit, dome, and key into the wastebasket and
hurried to dress for work. She had just turned over the supper steaks when the
telephone rang. She picked up the receiver. "Hello?" "Mrs.
Lewis?" "Yes?" "This is the Lenox Hill Hospital." She
felt unreal as the voice informed her of the subway accident-the shoving crowd,
Arthur pushed from the platform in front of the train. She was conscious of
shaking her head but couldn't stop. As she hung up, she remembered Arthur's
life-insurance policy for $25,000, with double indemnity for-
Urdu Translation
اس
نے بٹن والا آلہ ،گنبد نما ڈھکن اور چابی ردی کی ٹوکری میں پھینکی اور کام پر جانے
کے لئے کپڑے پہننے کی جلدی کی ۔ اس نے شام کے کھانے کے لئے گوشت کے ٹکڑے ابھی پلٹے
ہی تھے کہ ٹیلی فون کی گھنٹی بجی ۔ اس نے
ریسیور اٹھا کر کہا ' ہیلو؟‘‘ کیا آپ مسز لیوئس ہیں؟‘‘ اس
نے کہا’’ہاں کیا بات ہے؟‘‘ یہ لینوکس ہل ہسپتال ہے۔ اسے یقین نہ آیا، جب بولنے والے نے اسےزیر زمین ریل کے حادثے کے بارے میں بتایا کہ ہجوم کی دھکم پیل نے آرتھر
کو پلیٹ فارم سے ریل گاڑی کے سامنے دھکیل دیا۔ اسے محسوس ہور ہا تھا کہ اس کا سر ہل رہا، مگر وہ اسے روک نہ سکی۔ جونہی اس نے فون رکھا
تو اسے آرتھر کی زندگی کی بیمہ پالیسی کی 25000 ڈالرز کی رقم یا دآ ئی، جو کسی
حادثے کی صورت میں دو گنا ہو گی ۔
English Paragraph
"No." She couldn't seem to breathe. She struggled to her
feet and walked into the kitchen numbly. Something cold pressed at her skull as
she removed the button unit from the wastebasket. There were no nails or screws
visible. She couldn't see how it was put together. Abruptly, she began to smash
it on the sink edge, pounding it harder and harder, until the wood split. She
pulled the sides apart, cutting her fingers without noticing. There were no
transistors in the box, no wires or tubes. The box was empty.
Urdu Translation
’’نہیں‘‘ ایسا لگتا تھا ، جیسے وہ سانس نہ لے پا رہی ہو۔ اس نے کوشش کر کے اپنے پاؤں اٹھائے اور گم سم حالت میں
باور چی خانے میں گئی ۔ جونہی اس نے بٹن والے آلے کو ردی کی ٹوکری سے نکالا تو اس کی کھوپڑی سی کوئی سرد لہر گزر ی۔ اس پر کوئی کیل یا پیچ نظر
نہیں آتے تھے ۔ اس کو سمجھ نہیں آئی کہ اس آلہ کو کس طرح پرزے جوڑ کر بنایا گیا
تھا ۔ اچا نک اس نے باورچی خانے کے سنک پر اسے مارنا شروع کر دیا۔اس نے زور زور سے زربیں لگانا شروع کیں حتی کہ لکڑی ٹوٹ گئی ۔ اس نے دونوں اطراف کھینچ کر
علیحدہ کیں، جبکہ اس نے اپنی انگلیوں کے کٹنے پر غور ہی نہ کیا۔ ڈبے میں نہ کوئی
صوتی آلات تھے ، نہ تار یں اور نا ٹیوبیں تھیں ۔ ڈ بہ خالی تھا ۔
English Paragraph
She whirled with a gasp as the telephone rang. Stumbling into the
living room, she picked up the receiver. "Mrs. Lewis?" Mr. Steward
asked. It wasn't her voice shrieking so; it couldn't be. "You said, I
wouldn't know the one that died!" "My dear lady," Mr. Steward
said. "Do you really think you knew your husband?"
Urdu Translation
جونہی
ٹیلی فون کی گھنٹی بجی وہ ہانپتے ہوئے گھومی ۔ لڑکھڑاتے قدموں سے بیٹھک میں جا کر اس نے ریسیور ا ٹھایا ۔ ’’ کیا آپ مسز لیوئس ہیں‘‘ مسٹر سٹیورڈ نے پوچھا۔ یہ اس
کی آواز نہیں تھی جو اسطرح تیز چیخ رہی تھی ۔ یہ ہو ہی نہیں سکتی تھی ۔ ’’ تم نے کہا تھا کہ
میں مرنے والے شخص کو نہیں جانتی ہونگی ۔‘‘ ’’میری محتر م خاتون‘‘ ‘‘ مسٹر سٹیورڈ نے کہا۔’’ کیا آپ واقعی یہ گمان
رکھتی ہیں کہ آپ اپنے شوہر کو جانتی تھیں؟‘
Visit My YouTube Channels, (1) AG Ahmad,
(2) AG Ahmad Vlogs, (3) AG Ahmad Fun
Comments
Post a Comment